بند کریں
ہفتہ دسمبر کاروبار کاروباری خبریںبھکی گیس پاور پلانٹ کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا،عارف قاسم

کاروباری خبریں

وقت اشاعت: 07/12/2017 - 18:32:20 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 18:02:15 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 16:13:47 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 16:04:17 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 15:52:56 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 14:50:10 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 14:33:09 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 14:33:09 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 14:16:50 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 14:16:47 وقت اشاعت: 07/12/2017 - 14:16:44

بھکی گیس پاور پلانٹ کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا،عارف قاسم

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء)تاجر رہنما صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور نے کہا ہے کہ 11سو میگا واٹ بھکی گیس پاور پلانٹ کی مارچ تک تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا، انہوںنے کہا کہ حکومتی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی، توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے صنعتیں اپنی پوری پیداواری استعداد کے مطابق کام کریں گی جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عارف قاسم نے کہا کہ صنعتی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا ،صنعتی شعبہ کی ترقی کا دارومدار اس کو مسلسل توانائی کی فراہمی میںمضمر ہے ، ملک میںمتعدد حکومتی توانائی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی بجلی سے لوڈ شیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوگا تو صنعتیں بھی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی واقع ہو گی۔
07/12/2017 - 14:50:10 :وقت اشاعت