سارک چیمبر کی عمارت سے تمام رکن چیمبرز کو آپس میں تجارتی اور کاروباری روابط کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا ہو گا

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد میں سارک چیمبر کی 10 منزلہ زیرتعمیر عمارت کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں سارک چیمبر کے صدر سوراج ویدیا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک، بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین زبیر طفیل، سیکرٹری جنرل سارک چیمبر حنا سعید، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سیف الدین زومکوالہ، جی بی ممبر ملک سہیل حسین، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بٹ، بلڈنگ کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی دارلحکومت میں سارک چیمبر کی 10 منزلہ سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ زیر تعمیر ہے جس میں تمام تر ضروری اور جدید ترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس بلڈنگ میں تمام 8 رکن ممالک کے چیمبرز کیلئے ایک ایک فلور مختص کو ہو گا جہاں وہ اپنے دفاتر قائم کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ سارک چیمبر کی بلڈنگ سے تمام رکن چیمبرز کو آپس میں تجارتی اور کاروباری روابط کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا ہو گا اور آٹھوں رکن ممالک کے چیمبرز اور کاروباری برادری ایک ہی بلڈنگ کے اندر آپس میں رابطے قائم کرسکیں گے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلڈنگ کا ایک مکمل فلور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے سپانسر کیا ہے جو ان کے والد ملک محمد شفیع سے موسوم ہوگا۔ یاد رہے کہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سوراج ویدیا ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..