تین نئی جدتوں سے مزّین اعلیٰ ڈیزائن کا حامل Nokia 8 فلیگ شپ اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرادیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج پاکستان میں Nokia 8 متعارف کرادیاہے۔Nokia 8اعلیٰ کارکردگی کا حامل ، خوبصورت اسمارٹ فون ہے جسے content creators کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ دنیا کا پہلا اینڈرائیڈاسمارٹ فون ہے جس میں ZEISS optics کے تعاون کے ساتھ ساتھ کے تین نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

Nokia 8 میںبہترین کارکردگی ،پیور اینڈرائیڈ اوراب تک کی ڈیزائن کی گئی جدیدایلومینم یونی باڈی سمیت Nokia اسمارٹ فون کے حقیقی فلیگ شپ کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئرایسٹ، کامران خان نے کہا:’’ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جس طرح دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لارہی ہے اس کو دیکھنا بہت خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہم content creatorsکی ایک نئی جنریشن کو دیکھ رہے ہیں جو دنیا میں اپنا راستہ آپ بنا نے کے ساتھ اپنی مرضی اور اپنے نقطہ نظر کے مطابق چل رہے ہیں۔

ہمارا مقصد انہیںاپنے تخلیقی تجربات شیئر کرنے کے قابل بنانا ، لوگوں کو قریب لانا اور انہیں متحد کرنا ہے۔ Nokia 8 ایک منفرد اور جدید تجربہ کے لیے وعدہ کرتا ہے جو پاکستان کے content creatorsکو مزید متاثر کرے گا۔ Be less Selfie, be more Bothie: Nokia 8 نے لائیو اسٹریمنگ کے لیے دنیا کی پہلی Dual-Sightویڈیو متعارف کرائی ہے جو سوشل میڈیا مثلاً فیس بک اور یو ٹیوب پر فی الفور لائیو اسٹریمنگ کرتی ہے ۔

اسی کے ساتھ Dual-Sight فرنٹ اور بیک کیمروں کاایک ساتھ استعمال کرتا ہے اور فوٹو یا ویڈیو، دونوں صورتوں میں اسپلٹ اسکرین میں دکھاتا ہے۔ اپنے خصوصی لمحات کومحفوظ کرنے اور ان لمحات کودوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے شوقین کسٹمرز کے لیے دنیا میں پہلی بارلائیو اسٹریم محض ایک ٹچ پر ممکن ہے ۔آل راؤنڈ تجربے کیلئے کیمروں کو ZEISS optics کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ Nokia 8کے مداح اب گوگل فوٹوز پرلاتعداد تصاویراور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔OZO Audioآوا ز کاایک نیا رخ متعین کرے گی: Nokia 8پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی خاص بات OZO Audio ہے جس میں ہالی ووڈ میں استعمال ہونے والی آڈیوٹیکنالوجی کو خصوصی طور پرآپ کیلئے قابل رسائی بنایا گیاہے۔OZO spatial 360o آڈیوآپ کے 4K ویڈیوکو ایسی آوازفراہم کرتی ہے جس میں آپ ڈوب جاتے ہیں۔

360o آڈیو ایسی پلے بیک کو یقینی بناتی ہے جوآپ کی یادوں کو اس طرح تازہ کرتی ہے کہ آپ انہیں بھلانہیں سکیں گے۔جدت اور اعلی ترین انجینئرنگ:Nokia 8 میںکسی بھی طور پرمعیار پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے Qualcomm(R) SnapgragonTM 835 Mobile Platform سے ہم آہنگ کیا گیاہے۔Nokia 8کو نئے سرے سے ایسے کسٹمرز کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے جو content captureاور شیئرنگ کا تجربہ کرناچاہتے ہیں۔

اس کے لیے سیٹ کو اندر اور باہر دونوں جانب سے انتہائی باریک بینی سے تیار کیا گیا ہے۔ آپ کے فون کو طویل عرصہ کے لیے زیادہ کام کرنے کی غرض سے اس کو ڈیزائن، جدت اور انجینئرنگ کی ٹیموں نے مل کر تیار کیا ہے۔جنہوں نے اس فون میں ایک گریفائٹ کی شیلڈ والا کاپر کولنگ پائپ متعارف کرایا ہے جو پورے ہینڈ سیٹ کے اندر سسٹم کی اعلیٰ کارکردگی سے پیدا ہونے والی حرارت کو زائل کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ کا Nokia 8 زیادہ استعمال کے باوجود گرم نہیں ہوتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز