پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو شدید مندی رہی اور کے ایس ایس 100 انڈیکس 596 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 200 کی نفسیاتی حد پر آگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 99 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 21.03 فیصد کم جبکہ 77.52 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، سیمنٹ، آٹو موبائل اور اسٹیل سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز 6 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 596.10 پوائنٹس کی کمی سے 38223.55 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

(جاری ہے)

اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ جمعرات کو مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 59 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 99 ارب 75 کروڑ 92 لاکھ 28 ہزار 732 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 82کھرب 4 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ 51 ہزار 574 روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 29 لاکھ 46ہزار 140 شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کے مقابلے میں 2 کروڑ 47 لاکھ 63 ہزار 670 شیئرز کم ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 299.98 روپے اضافے سے 6799.98 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 60.00 روپے کمی سے 2590.00 روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 54.00 روپے کمی سے 1405.00 روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 48.00 روپے کمی سے 1241.00 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ 3 لاکھ 7 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1.58 روپے کمی سے 30.22 روپے اور کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 83 لاکھ 49 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 28 پیسے کمی سے 6.10 روپے پر بند ہوئی۔ جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس 342.42 پوائنٹس کمی سے 19060.28 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1273.40 پوائنٹس کمی سے 65460.53 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 352.36 پوائنٹس کمی سے 28501.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ