سمال انڈسٹریل سٹیٹ سرگودھا کے انتخابات مکمل تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب انڈسٹریل سٹیٹ کو وہ بنیادی سہولیات مہیا ہوں گی جو کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں ہیں ، عہدیداران

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سمال انڈسٹریل سٹیٹ سرگودھا کے انتخابات مکمل تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ۔ سمال انڈسٹریل سٹیٹ سرگودھا کے انتخابات گزشتہ روز اسٹیٹ آفس میں منقد ہوئے جس میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے تمام ممبران نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ انتخابات کے نتیجہ میں حاجی محمد اقبال سرپرست اعلیٰ، ملک محمد رفیق چیئرمین، ملک سعید اختر وائس چیئرمین، چوہدری محمد اکرم صدر، حاجی محمد اسلم، ندیم پراچہ، میاں ندیم، شیخ نواز وہرہ نائب صدور، فیاض احمد بٹ جنرل سیکرٹری، نعمان جوائنٹ سیکرٹری، رانا ارشد سیکرٹری فنانس، بلال سیکرٹری اطلاعات، میاں عمران، محمد عمران، مرزا کامران، محمد اشفاق، شیخ خالد ممبران مجلس عاملہ چن لئے گئے۔

(جاری ہے)

بلا مقابلہ انتخابات جیتنے پر تمام ممبران کے اعزاز میں ایک پرتکلف تقریب منعقد کی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال نے کہا کہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کی سڑکات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی تعمیر کیلئے اور انڈسٹری کے مل آنرز کومالکانہ حقوق کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب انڈسٹریل سٹیٹ کو وہ بنیادی سہولیات مہیا ہوں گی جو کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں ہیں انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے ہر اونر کو سرگودھا چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کرنی چاہیے۔

سرگودھا چیمبر آف کامرس سمال انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے کم ازکم 2 ممبران کو چیمبر میں اہم ذمہ داری دیں تاکہ ہماری آواز ایوان صنعت وتجارت تک پہنچ سکے۔ اس موقع پر صدر چوہدری محمد اکرم اور جنرل سیکرٹری فیاض احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ممبران کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہم پر پھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انشاء اللہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے سٹیٹ کے مسائل حل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبران کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ انشائاللہ ہم کبھی بھی کسی کو مایوس نہیں کرینگے۔ سٹیٹ کے مسائل کے حل کیلئے اپنی آواز ایوان صنعت وتجارت تک پہنچاتے رہینگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی