پٹرولیم مصنوعات: حکومت نے ساڑھے چار سال میں 300 ارب روپے کمائے

پیر 1 جنوری 2018 15:47

پٹرولیم مصنوعات: حکومت نے ساڑھے چار سال میں 300 ارب روپے کمائے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھا کا سلسلہ سال بھر جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے ساڑھے چار سال میں 300 ارب روپے کمائے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، حکومت نے لیوی ٹیکس سے 25 ارب اکھٹے کئے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو جون میں پٹرول کی قیمت 99 روپے 70 پیسے تھی۔ ڈیزل کے نرخ 104 روپے فی لٹر تھے۔ گزرنے والے 4 برس 6 ماہ میں حکومت نے 18 مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ 21 مرتبہ قیمتیں برقرار رکھیں اور 14 بار کمی کی۔ دریں اثنا حکومت کی جانب سے 18 ارب 36 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا دعوی بھی کیا گیا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu