گرمی برداشت کرنیوالی فصلوں کی تیار ی کاکام شروع کردیا ، ڈ ی جی زراعت

کپاس کی نفاست پر کام جاری ،بغیر بیج کینوکوفروغ دیا جارہا ہے، ڈاکٹر عابد محمود

منگل 2 جنوری 2018 21:17

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ گرمی برداشت کرنے والی فصلوں کی تیار ی کاکام شروع کردیا ہے ، پاکستان میں زرعی اجناس بہت زیادہ درجہ حرارت پر کاشت ہوتی ہیں، اس لئے ایسی ورا ئٹی پر کام کررہے ہیں جس سے یہ زرعی اجناس گرمی برداشت کرسکیں، انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے 25ادارے دن رات تحقیق میںمصروف ہیں ، جس سے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ پھل دار پودوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے نئی ورائٹی بناکر کسانوں کوفراہم کرتے ہیں، ورائٹی کی تخلیق کے ساتھ کسان کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پودوں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھنا اور فصل کو پانی کب وکتنادینا ہے ، انہوں نے کہاکہ اب تک ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کسانوں کو پھلوں، سبزیوں اور دیگر زرعی اجناس کی500 ورائٹی فراہم کرچکا ہے ، ماضی میں گندم درآمد کررہے تھے اب گندم برآمد کررہے ہیں ،آبادی زیادہ ہونے کے باوجود گندم کی پیداوار میں کمی نہیں آئی بلکہ بڑی مقدار میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، انہوں نے کہاکہ چینی، مکئی ،کینو،آم ،امردور سمیت دیگر زرعی اجناس برآمد کررہے ہیں، تحقیق کی وجہ سے ہی ہم زرعی اجناس برآمد کرنے کے قابل ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور اب ہم ایسی ورائٹی پر کام کررہے ہیں جس سے کم پانی سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے جبکہ باریک پتے اور لمبی جڑوں والی ورائٹی پر تیزی سے کام جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ کپاس کی نفاست پر تیزی سے کام جاری ہے ،اسی طرح بغیر بیج کے کینوکوفروغ دیا جارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی برآمدات میں 60-70فیصد حصہ زراعت کا ہے، اس لئے ہم زراعت میںجدید بنیادوں پر کام کررہے ہیں ، جدید تحقیق سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..