راول ایکسپو میں پاکستان سٹاک ایکسچینج ہیلپ ڈیسک لگانے کا اعلان

کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے بعدکارکردگی بہتر ہوئی،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر

منگل 2 جنوری 2018 21:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرھانگ یو Hang Youنے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش مقام بن چکی ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے لیے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،کراچی لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے بعد PSXکی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر چیمبر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور امان اللہ خان، اسد مشہدی، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی پی ایس ایکس کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا انہوں نے راول انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی قبول کی اس سے پہلے صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر ایک مختصر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای شعبے کی ترقی اور اسٹاک ایکسچینج کے بارے میں معلومات کے لیے چیمبر بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے راول ایکسپو میں پی ایس ایکس اپنا ہیلپ ڈیسک یا سٹال لگا کر سرمایا کاروں کو راہنمائی اور آگاہی فراہم کر سکتی ہے اس موقع پر ڈپٹی منجینگ ڈائریکٹر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی