انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 5 جنوری 2018 15:40

انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اللہ وسایا ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گیس ٹیرف 2015 بڑھایا گیا اور اس کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

اوگرا سے منظوری بھی نہیں لی گئی جبکہ وفاق سے مشاورت کیے بغیر ہی گیس ٹیرف 488 سے بڑھا کر 600 روپے ایم ایم فی بی ٹی یو کردیا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ گیس ٹیرف کے بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے اورجب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا اس کی وصولی بھی روکی جائے۔ فاضل عدالت نے عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Browse Latest Business News in Urdu