فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ریجنل چیئرمین و نائب صدر حاجی عرفان یوسف نے چارج سنبھال لیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:09

لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نو منتخب ریجنل چیئرمین و نائب صدر حاجی عرفان یوسف نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا چارج سنبھال لیا،نومنتخب عہداداروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ہو ئی۔ سارک چیمبر کے نائب صدر و یوبی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نومنتخب ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے پریس کانفرنس میں اپنے خطاب میںرواں سال کا روڑ میپ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے ہر ضلع سے متعلق اور چیمبرز کے مسائل کے حل کیلئے 23جنوری کو ایف پی سی سی آئی کنونشن2018 کا انعقاد لاہور میں کیا جا رہا ہے۔ حکومت پالیسیوں کے حوالے سے کاروباری برادری کو اعتماد میں لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور متعلقہ اداروں کے مابین رابطوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کو ششیں اور کاروباری برادری کے ٹیکس کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل کی جائیںگی جس میں ہر ایسوسی ایشن اور چیمبر کے ممبران کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ہم پاکستان میں اکنامک تبدیلی لے کر آئیں ہیںاور آئندہ بھی لے کر آئیں گے۔ تاجر برادری کی ہمیں ضرورت ہے اور ہم پاکستان بھر کی تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیاب کرانے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اسی کامیابی کا نام جمہوریت ہے ۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہ تو سینٹ اور نہ ہی پارلیمنٹ میں کوئی سیٹ چاہئے میں گزشتہ 35 برس سے تاجر برادری کی خدمت کرتا چلاآرہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں ۔

عرفان یوسف نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی ہر سال بجٹ کے حوالے سے گورنمنٹ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر تجاویز پیش کرتی ہے جن میں سے بیشتر کو بجٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے ۔ رواں مالی سال بجٹ سے پہلے اور بعد نا صرف تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی تجاویز لی جائیں گی بلکہ متعلقہ اداروں کو ان اجلاس کا حصہ بنایا جائے گا۔بجٹ کے حوالے سے پری بجٹ اور پوسٹ بجٹ کانفرنس کا انعقاد کر کے ٹیکس کے اداروں سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مناسب حکمت عملی کی جائے گی ۔

تجارت کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی روابط کو بہتر بنایا جائے گا اور مختلف ممالک کے لئے سیکٹر فوکس وفود لے جائے جائیں گے جن میں تاجر برادری کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایس ایم ای اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بہتری کیلئے حکومتی سطح پر پالیسی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صنعتی فیڈرز کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر خاتمہ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رینکینگ کوبہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گئے ۔تقریب میں ایف پی سی سی آئی نائب صدر کریم عزیز ملک ،شبنم ظفر،میئر گجرات حاجی ناصر محمود،سیالکوٹ چیمبر کے گروپ لیڈر ریاض الدین شیخ،اخلاق احمد بٹ،خواجہ ضرار کلیم سمیت پاکستان بھر کی کاروباری برادری نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..