ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ ریگولشن 2017 میں ترامیم متعارف کروا دیں

ریگولیشن میں ترامیم کو ایس آر او ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا،پبلک آفرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کا مقصد سٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کی لسٹں کو معیاری بنانا اور بک بلڈنگ کے عمل میں شفافیت لانا اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے

پیر 8 جنوری 2018 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سٹاک مارکیٹ کے تمام سٹیک ہولڈروں سے مشاورت کے بعد پبلک آفرنگ ریگولشن 2017 میں ترامیم متعارف کروا دیں ہیں۔ ریگولیشن میں ترامیم کو ایس آر او ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ پبلک آفرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کا مقصد سٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کی لسٹں کو معیاری بنانا اور بک بلڈنگ کے عمل میں شفافیت لانا اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

معیاری لسٹنگ کی حوصلہ افزائی اور منظوری کے عمل میں مزید شفاف بنانے کے لئے ریگولیشنزمیں کچھ مطلوبات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ان مطلوبات میں کمپنی کا کم از کم تین سال سے آپریشنل ہونا اور ا س کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں سے دوسال کے لئے منا فع بخش ہونا ضروری ہوگا اورکمپنی کے شیئر کی بوک ویلیو اس کے شیئر کی اصل قدر سے کم نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کمپنی کے سپانسرز میں پچھلے دو سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہئے۔ تاہم یہ شرائط گرین فیلڈ پراجیکٹ پر لاگو نہیں ہوں گی۔ منصفانہ قیمت کے تعین کو یقینی بنانے کے لئے بوک بلڈنگ کے عمل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مثلاً پرائس بینڈ کا تصور متعارف کروایا گیا ہے جس میں اوپر کی حد فلور پرائس کی چالیس فی صد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

بوک بلڈنگ کے معاملے میں فلور پرائس کے مطلب ایشوئر کی طرف سے شیئر کی کم سے کم آفر پرائس ہے۔ پرائس بینڈ کا تصور بوک بلڈنگ کے طریقے کے ذریعے حقیقت پسندانہ فلور پرائس کا تعین کرنے میں ایشور زکی حوصلہ افزائی کرے گا۔ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے الاٹ منٹ کی بنیاد ٹائم پرائرٹی کے بجائے متناسب کردی گئی ہے۔پبلک آفرنگ کے دوران بہتر سے بہتر قیمت کے حصول کے لئے مالی طور پر مستحکم افراد کو شامل کرنے کے لئے کم از کم بولی کی حد کو بیس لاکھ روپے سے کم کر کے دس لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کم سے کم مطلوب بولیوں کی تعداد کو بھی سو سے کم کر کے چالیس کر دیا گیا ہے۔

ان اقدامات سے بولی کا عمل بھی مزید شفاف ہو جائے گا۔ مزید ازاں، بک بلڈنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے، بولی دہندگان اپنی بولیوں کے حجم کو کم کر سکیں گے تاہم بولی کی کل رقم میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔ مزید ازاں، ایشور کے ساتھ منسلک ادارہ جاتی سرمایہ کاروں دس فیصد تک مجموعی بولیاں لگا سکیں گے۔ پہلے بوک بلڈنگ کے عمل کے تحت یہ حد پانچ فیصد تھی۔ مزید، مالیاتی ادارے اور میوچل فنڈ جو کہ ایشور اور بوک رنر کے ساتھ منسلک مشیر بھی آئی پی او میں دیگر مالیاتی اداروں کی طرح سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا