․رواں سال 30 جون تک دو ملین میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائیگی،،ْ

1.5 ملین پنجاب ،.50 0فیصد سندھ سے برآمد ہو گی‘ ملک شاکر بشیر اعوان یہ گندم سمندری راستے سے 70 فیصد جبکہ لائن روٹ کے ذریعے 30 فیصد ایکسپورٹ کی جائے گی جس پر سمندری راستے سے 159ڈالر فی ٹن جبکہ زمینی راستے سے برآمد ہونیوالی گندم پر 120ڈالر فی ٹن ری بیٹ دیا جائیگا،رواں سال 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی بھی ایکسپورٹ کی جائے گی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ کے چیئرمین کا اجلاس سے خطاب زراعت میں سبسڈی دینے کی بجائے ہمیں ٹیکسز کو کم کرنا ہو گا ،ْسکندر حیات خان بوسن

منگل 9 جنوری 2018 18:39

․رواں سال 30 جون تک دو ملین میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائیگی،،ْ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) رواں سال 30 جون تک دو ملین میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائے گی، 1.5 ملین پنجاب سے اور .50 0فیصد سندھ سے برآمد ہو گی،یہ گندم سمندری راستے سے 70 فیصد جبکہ لائن روٹ کے ذریعے 30 فیصد ایکسپورٹ کی جائے گی جس پر سمندری راستے سے 159ڈالر فی ٹن جبکہ زمینی راستے سے برآمد ہونیوالی گندم پر 120ڈالر فی ٹن ری بیٹ دیا جائیگا،علاوہ ازیںرواں سال 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی بھی ایکسپورٹ کی جائے گی۔

ان خیا لات کا اظہار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کے چیئرمین ملک شاکر بشیر اعوان نے لاہور میں پاسکو کے دفتر میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن،کمیٹی کے ارکان چوہدری افتخار نذیر،چوہدری نذیر احمد،ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک، سید عیسیٰ نوری،سید افتخار الحسن،پیر محمد اسلم بودلہ،شہناز سلیم،خالدہ منصور،پروین مسعود بھٹی،عبدالستار بچانی،شفقت حسین جیلانی،فقیر شیر محمد بلالانی،کشور زہرہ،فوزیہ حمید شامل تھے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک ہم فصلات کی پیداواری لاگت کم نہیں کر تے تب تک ہم ایکسپورٹ کا ہدف حاصل نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے اجلاس کو بتایا کہ ملک بھر میں گندم کی بوائی کا ہدف 98 فیصد مکمل ہو چکا ہے، اس وقت گندم کا سٹاک وافر مقدار میں موجودہے ،ْ لیکن اس کے باوجود کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کی جائیگی،شوگر کین کے مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں تمام اختیارات صوبائی حکومتوں کے پاس ہیں ،ْ دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی حکومتیں اس بارے میں کیا کردار ادا کرتی ہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ رواں سال 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کی جائے گی، وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے ،تاہم جب تک وفاقی ،ْصوبائی حکومتیں زراعت پر توجہ نہیں دیتیںتب تک مسائل حل نہیں ہوں گے ،ْ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت میں سبسڈی دینے کی بجائے ہمیں ٹیکسز کو کم کرنا ہو گا ،ْ اگر ملک میں شدید ترین بجلی کا بحران حل کیا جا سکتا ہے تو زراعت کا شعبہ کیوں ترقی نہیںکر سکتا ،ْ وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈیا سے دالیں درآمد کرنا بند کر دی گئی ہیں ،ْ کینیڈا سے آنیوالی چیزیں بھی چیک کی جا رہی ہیں ،ْ تعلقات اپنی جگہ مگر ناقص چیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

،ْ،ْ

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد