پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست اضافہ ،کے ایس ای100 انڈیکس کی8بالائی نفسیاتی حدیں بحال

سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب24 ارب روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت45.45 فیصدزائد ،79فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 10 جنوری 2018 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس کی8بالائی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 43600کی سطح پر پہنچ گیا،سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب24 ارب66کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت45.45 فیصدزائد جبکہ79فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سی اسٹیل،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اورٹیلی کام سمیت دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43658پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس816.41پوائنٹس اضافے سی43630.75پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی316 کمپنیوں کے حصص کے بھائو اضافہ،65 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب24ارب66 کروڑ35لاکھ96 ہزار45 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میںسرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر90 کھرب45 ارب38 کروڑ98لاکھ219روپے ہوگئی۔

بدھ کو مجموعی طور پر32کروڑ77 لاکھ61ہزار830 شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کی نسبت10کروڑ24لاکھ21ہزار390 شیئرززائدہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت83.83 روپے اضافے سی1756.35روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت70.00 روپے اضافے سی2520.00 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی شیلڈکارپوریشن کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت24.91 روپے کمی سی475.00 روپے اوراوساکاپاک کے حصص کی قیمت13.04روپے کمی سی286.46 روپے ہوگئی۔

بدھ کوعائشہ اسٹیل ملز کی سرگرمیاں1کروڑ69 لاکھ16 ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت78پیسے اضافے سی20.77 روپے اورٹی آر جی لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ67 لاکھ20 ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1.91روپے اضافے سی32.31 روپے پر بند ہوئی۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس442.95پوائنٹس اضافے سی22035.21پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس1394.49پوائنٹس اضافے سی73643.90پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس439.43 پوائنٹس اضافے سی31435.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ