اسٹیٹ بینک کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ۔ ووٹنگ میں اسے اسلامی مالیات کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار دیا گیا

بدھ 10 جنوری 2018 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) ریڈ منی گروپ ایجنسی ملائشیا کے بازو انٹرنیشنل فنانس نیوز (آئی ایف این)کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک پول کے تحت ووٹنگ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اسلامی مالیات کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک قبل ازیں 2015 میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکا ہے۔ یہاں یہ بیان کرنا اہمیت کا حامل ہے کہ 2016 میں پاکستان کو Edbiz کنسلٹنگ لمیٹڈ، برطانیہ کی جانب سے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ (وکالتی ایوراڈ)دیا گیا تھا۔

یہ گذشتہ برسوں کے دوران ملک میں اسلامی مالیاتی صنعت کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط بنیادیں رکھنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے پختہ عزم اور وابستگی کا اعتراف ہے۔ 2002 میں دوبارہ متعارف کرائے جانے کے بعد سے اسلامی بینکاری کی صنعت میں خاصی نمو ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آخر ستمبر 2017 تک اثاثوں کے لحاظ سے اسلامی بینکاری کا حصہ 11.9 فیصد اور ڈپازٹس میں حصہ 13.7 فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں اس کا نیٹ ورک 2,368 برانچوں پر مشتمل ہے۔

آئی ایف این نے پول کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے اسلامی بینکاری کے شعبے کی تعمیر نو میں متاثر کن عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور اس صنعت کو مضبوط تعاون اور گہری بنیادوں کی تعمیرمیں اعانت کی جن پر اب یہ صنعت کھڑی ہو سکتی ہے۔ایوارڈ دینے کی وجوہات میں 2017 میں اسلامی بینکاری اور مالیات کی اعانت کے لیے خاصے اقدامات، جن میں ایک روایتی بینک سے اسلامی بینک میں منتقلی کے بارے میں تفصیلی رہنما اصولوں کا اجرا، بیرونی آڈیٹنگ کے لیے شریعہ گورننس فریم ورک میں ترامیم ، اسلامی لین دین کے لیے ٹیکس جانبداری اور انٹرپرینر شپ کو تقویت دینے کے لیے ایک نئی ایس ایم ای پالیسی کا متعارف کرانا شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے بھی اس صنعت کو ترقی دینے میں مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان میں اسلامی بینکاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس سے تمام فریقوں میں مطلوبہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں بہت مدد ملی۔ اس کے بعد ایک عملدرآمد کمیٹی بنائی گئی تا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ اس کی چار ذیلی کمیٹیوں کے نام یہ ہیں: (i) ذیلی کمیٹی برائے قانونی و ضوابطی فریم ورک (ii) ذیلی کمیٹی برائے ٹیکس کاری (iii) ذیلی کمیٹی برائے سرمایہ منڈی اور (iv)ذیلی کمیٹی برائے آگاہی، تربیت و استعداد کاری بھی پاکستان میں اسلامی بینکاری کو فروغ دینے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی