پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی

جمعرات 11 جنوری 2018 21:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتار چڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس 43600،43500اور43400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 83 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 2.54 فیصدکم جبکہ 56.95 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سی ٹیلی کام، توانائی،سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز تقریباً 200 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43824 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 43141پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس235.47پوائنٹس کمی سی43395.28پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس135.01پوائنٹس کمی سی21900.20پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس504.37پوائنٹس کمی سی73130.53پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس143.35 پوائنٹس کمی سی31291.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی153 کمپنیوں کے حصص کے بھائو اضافہ،221 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر31کروڑ94 لاکھ51ہزار120 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کو32کروڑ77لاکھ61ہزار830 شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔ مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 40ارب83 کروڑ35لاکھ2 ہزار428روپے کی کمی سی90 کھرب4 ارب55 کروڑ62لاکھ97ہزار791روپے رہ گیا۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت269.00 روپے اضافے سی7200.00روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت87.81 روپے اضافے سی1844.16 روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی شیلڈکارپوریشن کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت23.72 روپے کمی سی451.28 روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت17.00روپے کمی سی481.00 روپے ہوگئی۔جمعرات کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں2کروڑ5 لاکھ84 ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت14پیسے کمی سی2.90 روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں 1 کروڑ94لاکھ8 ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1.42روپے اضافے سی35.38 روپے پر بند ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ