فیصل آباد، درآمد و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر قابو پانے کیلئے بجلی اور گیس کی مسلسل دستیابی کے ساتھ نرخوں کو مسابقت کی پوزیشن میں لانا ہوگا،شبیر حسین چاولہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا ہے کہ درآمد و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر قابو پانے کیلئے بجلی اور گیس کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے نرخوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ علاقائی سطح پر بھی مسابقت کی پوزیشن میں لانا ہوگا۔

وہ فیصل آباد کی مختلف ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے جس میں توانائی کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو پاکستانی برآمدات میں کلیدی حیثیت حاصل ہے مگر توانائی بحران اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل کا پورا شعبہ تنزلی کا شکار رہا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی طرف سے مسلسل شور مچانے کے بعد حکومت نے اس شعبہ کو ریلیف دینے کا سلسلہ شروع کیا جس سے برآمدات میں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی جانے والی مراعات اب بھی ناکافی ہیں یہی وجہ ہے کہ درآمدات اور برآمدات میںفرق مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فرق کو کم کرنے کیلئے ٹیکسٹائل فوکسڈ پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو دیئے جانے والے بجلی کے بی ۔ٹو ،بی ۔تھری اور بی فور کنکشنوں پر بجلی کے رعائتی ٹیرف کا اطلاق کیا جائے۔

مزید برآں ان کیلئے بجلی کسی بھی صورت میں 7 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے تا کہ ہماری پیداواری لاگت کم ہو سکے اور ہم اپنے علاقائی حریف تجارتی ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کر سکیں۔ شبیر حسین چاولہ نے گیس کے بارے میں بتایا کہ دوسرے صوبوں کو سستی سسٹم گیس دستیاب ہے جبکہ پنجاب کی صنعتوں کو مہنگی آر ایل این جی دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کے نرخوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نرخوں کو پورے ملک کیلئے یکساں کیا جائے تا کہ ہم اندرون ملک بھی مسابقت کی پوزیشن میں آسکیں۔

انہوں نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جنوری 2012 سے اس سیس کے نفاذ کو روکا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتکاروں کے ان متفقہ مطالبات کے بارے میں کامرس اور ٹیکسٹائل کے وزیر پرویز ملک ، مفتاح اسماعیل ، ہارون اختر، عابد شیر علی ، رانا محمد افضل خان اور حاجی اکرم انصاری کو الگ الگ خط بھی لکھے جائیں گے۔ اس طرح ان مطالبات کے حق میں میڈیا میں ایک بھرپور مہم بھی چلائی جائیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی