ہارٹی ایکسپو،غیر ملکی ماہرین کی غیر معمولی وزن اور حجم والی سبزیوں میں دلچسپی کا اظہار

اتوار 14 جنوری 2018 12:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستانی زرعی سائنسدانوں نے غیر معمولی وزن اور حجم والی سبزیاں دریافت کرلی ہیں ۔ یہ سبزیاں گزشتہ روز جو ہر ٹائون میں منعقدہ ہارٹی ایکسپو میں شرکاء کے سامنے پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے منعقدہ اس نمائش میں یہ سبزیاں پیش کرنے سے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے شرکا کی نمائش میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق ان غیر ملکیوں نے ان سبزیوں کو کاشت کرنے کے بارے پاکستانی زرعی ماہرین سے مختلف سوالات کئے ۔غیر ملکی ماہرین اور درآمد کنندگان ان سبزیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے محکمہ زراعت شعبہ تحقیق کی تعریف کی ۔ ان سبزیوں میں دو کلو کا گوبھی کا پھول ، دوفٹ کی گاجر ،ایک کلو کا آلو ،پون کلو کی پیاز اور دیگر سبزیاں شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu