ناقص حکمت عملی کیوجہ سے بیرون ممالک میں پاکستانی کھجور کے صحیح قیمت حاصل نہیں ہو پار ہی

بلوچستان کی زرعی اجناس کو برآمد کرکے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے ،پختہ سڑکوں کی تعمیر کے بغیر زرعی اجناس کی برآمدات ممکن نہیں جتنی اراضی میں ہم چار ٹن سیب پیدا کرتے ہیں نیوزی لینڈ میں چالیس ٹن سیب پیدا ہوتا ہے،پھل بیرون ملک بھجوانے کیلئے اقدامات کرنیکی ضرورت ہے محکمہ زراعت پنجاب کی نمائش اچھا اقدام ہے اس طرح کی نمائشوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے‘ ڈاکٹر غلام سرور،جاوید ترین،وحید احمد کا خطاب

اتوار 14 جنوری 2018 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) معروف زرعی محقق اور شاہ عبد الطیف بھٹائی یونیورسٹی کے ڈاکٹر غلام سرور نے کہا ہے کہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستانی کھجور کے صحیح قیمت حاصل نہیں ہو پار ہی ۔ گزشتہ روز ہارٹی ایکسپو میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھجور کی تین سو سے زائد اقسام ہیں لیکن ہم صرف تین چار اقسام کو استعمال کررہے ہیں ۔

زرعی اجناس کی بہترین قیمت حاصل کرنے کے لئے زرعی مارکیٹنگ کی ضرورت ہے ۔صرف پنجاب میں زرعی مارکیٹنگ کا شعبہ مثالی اندا ز میں کام کررہا ہے جبکہ دوسرے صوبوں کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کھجور کو عالمی سطح پر فروخت کرنے کے لئے اسے احتیاط سے توڑنے اور پھر خوبصورت اندا میں پیک کرنا بہت ضروری ہے ،ہمارے ملک میں کھجوریں ٹرک پر لاد کر لائی جاتیں جس سے ان کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی اجناس کو سٹور کرنے کے لئے سٹورج بہت ضروری ہے ،زرعی اجناس کی فروغ کے لئے صنعتوں کا قیام بہت ضروری ہے اور خیبرپور کی طرح کی صنعتیں ملک کے دوسرے حصوں میںبھی لگائی جائیں۔ ایگر ی کلچرل انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جاوید ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کی زرعی اجناس کو برآمد کرکے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی 90فیصد بہترین چیری بلوچستان میں پیدا ہوتی ہے لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے یہ برآمد نہیں ہورہی ۔

ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں منعقدہ زرعی نمائش میں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زرعی اجناس کو برآمدت کرنے کے لئے ہمیں مارکیٹ اور کھیت کے درمیان فاصلہ کم کرنا ہوگا اور اسی طرح کی نمائشوں کا انعقاد کرکے شعور اجاگر کر نا ہوگا ۔پختہ سڑکوں کی تعمیر کے بغیر زرعی اجناس کی برآمدات ممکن نہیں ۔انہوںنے کہاکہ تیل دار اجناس کی فروغ کے لئے بلوچستان کی سرزمین بہترین ہے ،تیل دار اجناس کو فروغ دے کر ہم ان اجناس کی درآمدات سے چھٹکا را حاصل کرسکتے ہیں،جتنی اراضی میں ہم چار ٹن سیب پیدا کرتے ہیں نیوزی لینڈ میں اتنی ہی اراضی پر چالیس ٹن سیب پیدا ہوتا ہے ، ہمیں اپنے پھل بیرون ملک بھجوانے کے لئے بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی یہ نمائش اچھا اقدام ہے اس طرح کی نمائشوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔فیڈریشن آف پاکستانچیمبر آف کامرس کے نائب صدر وحید احمد نے کہا کہ زرعی اجناس کی برآمدات بڑھانے کے لئے اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہماری غفلت کی وجہ سے کینو کی برآمدات میں نمایاں کمی ا ئی ہے ،ہمیں اپنی زرعی اجناس کو برآمدکرنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہا کہ زرعی اجناس کی کاشت پر کسان کے اخراجات کمی کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،ہماری زرعی اجناس کی دنیا کی مارکیٹ میں قیمت بہت زیادہ ہے اس لئے اس کی مانگ میں کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی اجناس کی برآمدات میں اضافہ کے لئے ماہرین ،سا ئنسدانوں، برآمد کنندگان ،تاجروں ،کسان ،تنظیموں کو اکٹھا کر دیا ہے اس اقدام سے ہم آگے بڑھیں گے،ہم اپنے پلیٹ فارم سے بھی ایسی نمائش کا انعقاد کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے زرعی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراداور تاجر شرکت کریں گے،اس حوالے سے چاروں صوبوں کے ذمہ داروں سے رابطے کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد