ایل جی نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ مانیٹرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پیر 15 جنوری 2018 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) ایل جی نے نانو آئی پی یس ٹیکنالوجی سے آراستہ اپنے مقبول مانیٹرز کی سیریز متعارف کرادی ہے۔ اس ضمن میں صارفین سے فیڈ بیک لیکر ایل جی ہائر ڈائنامک رینج کی تیز برائٹنس کے ساتھ ایچ ڈی آر 600 میں بہتری لایا ہے اور تھنڈر بولٹ 3 سے مطابقت رکھنے کے ساتھ نئے کنکٹویٹی آپشنز رکھے گئے ہیں۔

ایل جی کے نئے 32 انچ کے یو ایچ ڈی 4Kمانیٹر (ماڈل 32یوکے 950) میں پہلی بار ایل جی کی جدید نانو آئی پی ایس ٹیکنالوجی شامل ہے۔ اس کی بدولت آن اسکرین کلرز میں زیادہ درستگی آتی ہے اور حقیقی منظر محسوس ہوتا ہے۔ ایل جی کا یہ مانیٹر ڈی سی آئی۔ پی 3 کلر اسپیکٹرم ہالی ووڈ کی مقبول فلموں کے لئے روایتی مانیٹرز کے مقابلے میں 98 فیصد تک بہتر ڈسپلے دیتا ہے۔

(جاری ہے)

سی طرح ایل جی کا مانیٹر (ماڈل 32یوکی950) پہلا ماڈل ہے جس میں تھنڈر بولٹ 3 ڈاکنگ ڈسپلے ہے جو 4Kڈیزی چیننگ کو چلانے میں مدد کرتا ہے، اس کی مدد سے ڈوئل 4Kمانیٹرز چلائے جاسکتے ہیں۔ ایل جی کا یہ مانیٹر تھنڈر بولٹ 3 کو نوٹ بکس جیسے میک بک پرو کو سنگل ایکٹو تھنڈر بولڈ 3 کیبل کے ذریعے کنیکٹ کرسکتا ہے جس کے لئے کسی چارجنگ آڈاپٹرز یا یو ایس بی کیبلز کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اس مانیٹر کی واحد تھنڈر بولٹ 3 کیبل 4Kمواد اور آواز کو منتقل کرتی ہے جبکہ 60 ڈبلیو نوٹ بک کو چارجنگ کی سہولت بھی حاصل رہتی ہے۔ اس میں ایج آرک لائن اسٹینڈ اور حیران 4 سائیڈ ایج بارڈر لیس ڈیزائن ہے جس کی بدولت تصویر حقیقی طور پر مڑ جاتی ہے۔ رواں سال کنزیومر الیکٹرانکس شو میں ایل جی کے 34 انچ کے الٹرا وائیڈ مانیٹر وسیع اقسام کے درستگی سے رنگوں اور مختلف زاویوں سے 5Kریزولوشن کے ساتھ ملاحظہ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ایل جی کے 5Kریزولوشن میں 21:9 ریشو کے الٹرا وائیڈ مانیٹر پر اسکرین رئیل اسٹیٹ کی بھرپور سطح اور چکا چوند رنگوں سے آراستہ ہے۔ اس میں 5Kریزولوشن کی بدولت صارفین کو بھرپور انداز سے ملٹی ٹاسکنگ کا کام کرنے والوں کو مدد ملے گی جیسے ویڈیو ایڈیٹرز، فوٹو گرافرز اور سوفٹ ویئر اور ایپ ڈیولپرز شامل ہیں۔ یل جی کا مانٹیر (ماڈل 34ڈبلیوکی95یو) نانو آئی پی ایس ٹیکنالوجی، بہترین رنگوں کی استعداد اور ایچ ڈی آر 600 میں معاون ہے۔

مزید یہ کہ اس مانیٹر میں تھنڈر بولٹ 3 پورٹ ہے جو 5Kریزولوشن کو 60 ہرٹز کے ساتھ سنگل کیبل پر منتقل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ تھنڈر بولٹ 3 انٹرفیس پاور لیپ ٹاپ صارفین کے لئے بہترین ہے جو علیحدہ اے سی ایڈاپٹر کی ضرورت کے بغیر تیز ویڈیو، آڈیو اور ڈیٹا ٹرانسفرز کے لئے بہترین ہے۔ اپنے نفیس ڈیزائن اور حیران کن خصوصیات کے ساتھ ایل جی کا یہ مانیٹر 4 سائیڈ ایج بارڈر لیس ڈیزائن اور خوبصورت ایج آرک لائین اسٹینڈ کے ساتھ پاور آف ہونے کی صورت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایل جی کے آئی ٹی بزنس ڈیویژن کے ہیڈ چانگ اکہوان نے کہا، "ہم میں سے بیشتر ہر ماہ مانیٹرز کے سامنے سینکڑوں گھنٹے خرچ کرتے ہیں اور اسی لئے بوقت ضرورت زیادہ بہتر کارکردگی کے لئے ایسی مصنوعات کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ایل جی کے جدید ترین اعلیٰ معیار کے مانیٹرز کے ساتھ ہم یہ بات بھی سامنے لانا چاہتے ہیں کہ ایل جی مکمل طور پر بہترین اسکرین ریزولوشن کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے تاکہ اسے ڈیسک یا آفس میں اسے بہتر انداز سے استعمال کیا جاسکے۔" ایل جی کی جانب سے جدید ترین کیو ایچ ڈی گیمنگ مانٹیر (ماڈل 24جی کے 950جی) ہے جو اعلیٰ معیار کی تصویر کے ساتھ نانو آئی پی ایس ٹیکنالوجی اور تیز رفتار جی سنک ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu