ملکی تاریخ میں پہلی پاکستانی ہارٹیکلچر ایکسپو کا شاندار انعقاد

منگل 16 جنوری 2018 16:14

فیصل آباد۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)ملکی تاریخ میں پہلی پاکستانی ہارٹیکلچر ایکسپو کے شاندار انعقادکے باعث پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے سمیت ملکی ہارٹیکلچر کراپس کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جبکہ پہلی بار پاکستانی ہارٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے دنیا بھر کے تاجروں سے رابطے میں مدد ملی ہے اور اس سے پاکستانی برآمدات میں بھی یقینی اضافہ ہو گا، محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت اس نمائش میں شر کت کرنے والے بین الاقوامی مندوبین کی مشکور ہے جنہوں نے اس نمائش میں شامل ہوکر پاکستانی مصنوعات کو پذیرائی بخشی، انہوںنے بتایاکہ پہلی ہارٹی ایکسپو2018 ء میںہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں،امپورٹرز،ایکسپورٹرز اور کاشتکاروں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ اس کے علاوہ ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی اس نمائش میں اپنی مصنوعات کوپیش کیا، انہوںنے بتایاکہ مذکورہ 2 روزہ نمائش میں 40 سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی شرکت کی، انہوںنے بتایاکہ محکمہ زراعت سال میں دو بار ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے اس نمائش کا انعقاد کریگا، انہوںنے بتایاکہ محکمہ زراعت ہارٹیکلچر کراپس کی دنیا میںمانگ میں اضافہ کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں اس کی کوالٹی اور پیداوار میں اٖضافہ کیلئے متعدد منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں، انہوںنے بتایا کہ دنیا کی 16بڑی کمپنیوں نے بھی اس ایکسپو میں شرکت کی جبکہ نمائش میں عالمی معیار کے حامل 100سے زائد مختلف سٹالز لگائے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی