سام سنگ نے نئے گلیکسی A8/A8+ اور گرینڈ پرائم پرو سمارٹ فون جاری کر دیئے

منگل 16 جنوری 2018 21:11

سام سنگ نے نئے گلیکسی A8/A8+ اور گرینڈ پرائم پرو سمارٹ فون جاری کر دیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنے انتہائی جدید سمارٹ فونز سام سنگ گلیکسی A8، سام سنگ گلیکسی A8 پلس اور گرینڈ پرائم پرو 2018ء پاکستان میں جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سام سنگ ای سی پاکستان کے صدر وائی جے کم مہمان خصوصی تھے جبکہ متعدد سام سنگ ڈیلرز اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم نے اس موقع پر کہا کہ گلیکسی اے 8 فیملی میں توسیع کے مقاصد کے ساتھ A8 اور A8 پلس صارفین کے لئے موزوں درمیانے درجے کے سمارٹ فونز ہیں۔ ان ڈیوائسز کی قدر ان کی جدید خصوصیات اور افعال میں موجود ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ سہولت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گرینڈ پرائم پرو بہت سی دلچسپ ٹیکنالوجیز سے مزین ہے جس میں سپر ایمولڈ سکرین جو کرسٹل کلیئر نظارہ فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے اس فون کو پاکستانی صارفین کے درمیان بہت مقبولیت حاصل ہے۔

A8 میں 5.6 انچ ٹچ سکرین جبکہ A8 پلس میں 6 انچ ٹچ سکرین موجود ہے جس کے فرنٹ پر 2.5 ڈی گلاس اور بیک پر 3 ڈی گلاس پائیداری کے لئے لگایا گیا ہے۔ ان سمارٹ فونز کی انفنٹی ڈسپلے سکرینز ایک کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن (1280x2220) زیادہ تفصیل جبکہ ایک وسیع افقی ویو اور شاندار سینما تجربہ فراہم کرتی ہے۔ آل ویز آن ڈسپلے صارفین کو صارفین کو اپنا فون ان لاک کئے بغیر معلومات فراہم کرتا ہے۔

یہ سمارٹ فونز 1.6 Ghz اوکٹا کور پروسیسرز کے حامل ہیں اور دونوں ڈیوائسز 4 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہیں۔ ان فونز میں 64 جی بی سٹوریج ہے جسے ایکسٹرنل میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ ’’سام سنگ پے‘‘ کی خصوصیت صارف کو فون کے استعمال سے مکمل مالیاتی ادائیگیاں زیادہ تیزی اور آسانی سے کرنے کے قابل بناتی ہے۔ گلیکسی اے سیریز میں پہلی مرتبہ گلیکسی A8 اور A8 پلس میں 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل F1.9 ڈوئل کیمرہ متاثر کن bokeh افیکٹ کے ساتھ موجود ہے۔

لائیو فوکس کی خصوصیت صارف کو تصویر کے بیک گرائونڈ کو دھندلا کرنے کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ 16 میگا پکسل F1.7 بیک کیمرہ کم روشنی کے ماحول میں لو ایپرچر اعلیٰ معیاری تصاویر کو ممکن بناتا ہے۔ ڈیجیٹل ویڈیو امیج سٹیبلائزیشن ٹیکنالوجی متزلزل تصاویر کو ممکن بناتی ہے جبکہ اس کا کیمرہ وقت کے وقفہ کی حامل ویڈیو بنانے کے لئے ہائپر لیپس خصوصیت فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیوائسز ملٹی ٹاسکنگ آسانی سے فراہم کرتی ہیں۔ گلیکسی اے 8 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری، A8+ میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو کئی گھنٹوں کے لئے فون کو استعمال کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز پانی اور مٹی سے محفوظ رہنے کے لئے IP68 ریٹنگ کی حامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی