لبنان کو تیل پیدا کرنے والا ملک بنانے کے لیے اطالوی کمپنی کے اقدامات

لبنانی کابینہ کے تین غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ تیل کی دریافت کے معاہدے، دو خصوصی لائسنس جاری کردیئے

بدھ 17 جنوری 2018 13:47

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) اطالوی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں تیل اور گیس کی دریافت کے لیے جیتنے والے کنسورشیم کے ساتھ معاہدوں پر دو ہفتوں کے دوران جنوری کے اختتام سے قبل دستخط کر دیے جائیں گے۔مذکورہ پیش رفت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ لبنان سیاسی خلا کے سبب 5 برس تک جاری رہنے والی ٹال مٹول کے بعد اب تیل کی پیداوار کی راہ پر تیزی سے گامزن ہو رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی کابینہ نے تین غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ تیل کی دریافت کے حوالے سے طے پائے گئے معاہدوں کے تحت اس سلسلے میں دو خصوصی لائسنس جاری کیے۔ اس طرح لبنان کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے کلب" میں شمولیت کی امید ایک بار پھر زندہ ہو گئی ہے۔معاہدوں پر دستخط کے بعد پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا جو دو برسوں پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

اس دوران متعلقہ کمپنیاں تمام علاقوں میں دریافت کا منصوبہ پیش کریں گی اور تمام تر لوجسٹک تیاریاں پوری کریں گی۔ پٹرولیم کمپنیوں پر لازم ہو گا کہ وہ بیروت میں اپنے دفاتر کھول کر وہاں سے سرگرمیوں کا آغاز کریں۔ ذرائع کے مطابق 2019 کے آغاز کے ساتھ لبنان میں پہلے کنوئیں کی کھدائی عمل میں آئے گی اور پھر سلسلہ وار دیگر کنوؤں کی باری آئے گی۔

تجارتی سطح پر دریافت کے حصول کے فوری بعد آئل فیلڈز قائم کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ البتہ متعلقہ کمپنیوں کے پہلے مرحلے میں دریافت میں ناکامی کی صورت میں اس مہلت میں ایک برس کی توسیع کر دی جائے گی۔اس کے بعد متعلقہ کمپنی سمندری دریافت کے مرحلے میں داخل ہو گی اور لبنانی حکومت کو اس امر سے آگاہ کرے گی۔ منصوبے کو منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔تیل اور گیس کی پیداوار سے متعلق اقدامات کے مطابق لبنان کو واقعی طور پر تیل اور گیس پیدا کرنے والا ملک بننے سے قبل 7 سے 10 برس کا عرصہ درکار ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ