ہوائی جہاز کا ٹکٹ صرف 99روپے میں دستیاب

بدھ 17 جنوری 2018 15:15

ہوائی جہاز کا ٹکٹ صرف 99روپے میں دستیاب
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) سستا ہوائی سفر فراہم کرنے والی ایئر ایشیا کمپنی نے بنگلور ، کوچی، حیدرآباد، کولکتہ ، نئی دہلی،پنے اور رانچی کیلئے 99روپے ادا کرکے ہوائی جہاز کے سفر کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہاگیا کہ ملک کے سات بڑے شہروں کے ہوائی سفر کیلئے بنیادی کرائے کے علاوہ اس سے کچھ زیادہ رقم کے ٹکٹ پر ہوائی سفر کا مزہ لے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں بین الاقوامی پروازوں کیلئے بھی آفرز کی ہیں ۔اس پیشکش کے تحت 1499روپے میں بالی، آکلینڈ، بنکاک، کوالالمپور، میلبورن، سنگاپور اور سڈنی کا سفر کیا جاسکتا ہے۔یہ سہولت 21جنوری تک بکنگ کرانے والوں کیلئے ہے۔ٹکٹ بک کرانے کے بعد 31جولائی تک سفرکرسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu