احتجاجی جلسے کیوجہ سے 12مالیاتی ادارے،کرنسی ایکسچینج کا کاروبار بھی مکمل بند رہا

بدھ 17 جنوری 2018 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کی وجہ سے مال روڈ پر واقع 12 مالیاتی ادارے بند رہے جبکہ کرنسی ایکسچینج والوں نے بھی کاروبار مکمل بند رکھا ۔

(جاری ہے)

بینکوں میں عملہ جزوی طور پر موجود رہا تاہم کسی بھی طرح کا لین دین نہ کیا گیا ۔کاروباری معاملات ،فیسوں کی ادائیگیوںاور اندرون اور بیرون ممالک رقم منگوانے اوربھیجنے والے اکائونٹ ہولڈرز اور عام شہری بینکوں کی بندش کیو جہ سے شدید پریشانی سے دوچار رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu