کسا نوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متعدد تاریخی منصوبے شروع کئے گئے ہیں،سیکرٹری زراعت پنجاب

بدھ 17 جنوری 2018 16:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر کسا نوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متعدد تاریخی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔ محکمہ کے افسران اِن زرعی ترقیاتی منصوبہ جات کے اہداف کا مقررہ مدت میں حصول یقینی بنائیں۔ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کسان کی خدمت ہے ۔

زرعی شعبہ کے تحت مقرر کیے گئے اہداف حاصل کیے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں۔ کسان دوست منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہماری ذمہ داری اوراولین ترجیح ہے جن کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان کو عصر حاضر کے تقاضوںکے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جارہا ہے اورمعیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی زیادہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی فیلڈ سٹاف کسانوں کی ہر ممکن رہنمائی کرے کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے،کسانوں کو محکمہ زراعت کے منصوبوں بار ے بروقت اور مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ان منصوبوں کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان کار وشن مستقبل ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،کسان کی ترقی دراصل ہماری ترقی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ