شہر میں جاری تعمیراتی پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کیے جائیں،متاثرہ سڑکوں ،

ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے ‘ پیاف حکومت شہریوں اور کاروباری طبقہ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ،عارضی پریشانی مستقل آرام اور سہولت میں بدل جائے گی ‘ عرفان اقبال شیخ، تنویر احمد صوفی، شاہزیب اکرم

بدھ 17 جنوری 2018 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پا کستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ ( پیاف ) نے کہا ہے کہ لا ہور شہر میں جاری تعمیراتی پراجیکٹس اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ اور سیف سٹی پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ متاثرہ سڑکوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہو اور کاروباری طبقہ کی پریشانی ختم ہو سکے ۔ اورنج لائن کی راہ میں آنے والی تمام سڑکوں کو ازسرنو جلد از جلد دوبارہ تعمیر کیا جائے اور سڑکوں پر جا بجا بکھر ا ہوا ملبا سمیٹ کر تلف کیا جائے۔

اورنج لائن پراجیکٹ کے تحت شہر کی مشہور سڑکوں اور چوراہوں پرچوبیس گھنٹے کام جاری ہے اور سیف سٹی پرا جیکٹس کے تحت شہر کی اہم سڑکوں اور حساس مقامات پر کاروباری طبقہ کی حفاظت کے لئے کیمرے لگائے جا رہے ہیں جس سے دہشت گردی پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ان پراجیکٹس کی تکمیل سے یقینا کاروباری طبقہ زیادہ محفوظ طریقے سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے گا۔

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کے تاجروں کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور گرد وغبار اور اس کے علاوہ احتجاج اور دھرنوں سے پیدا ہونیوالے ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹوں میں سامان کی نقل و حمل کم ہو رہی ہے جس وجہ سے اشیاء کی خریدو فروخت کم ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومت شہریوں اور کاروباری طبقہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔ عارضی پریشانی مستقل آرام اور سہولت میں بدل جائے گی اور عوام میں بھی اس بات کا شعور پیدا کر رہی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے حکومت کے متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ تمام پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ