قومی ایئر لائن کو اونے پونے دام فرو خت کر نے کی اصل وجوہات سا منے آ گئی

300ارب ڈا لر سے زا ئد اثا ثوں کی وجہ خود پی آئی اے اپنی دشمن بن گئی

بدھ 17 جنوری 2018 22:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء)قومی ایئر لائن کو اونے پونے دام فرو خت کر نے کی اصل وجوہات سا منے آ گئی 300ارب ڈا لر سے زا ئد اثا ثوں کی وجہ خود اپنی دشمن بن پی آئی اے بن گئی انتہا ئی منا فع بخش ایئر لائن کو کو ڑیوں کے بھا ئو فروخت کر نے کا منصو بہ پھر سر اٹھا نے لگا، اہم حکو متی عہدیدارکی نظریں پی آئی اے کے اثا ثوں پر جم گئیں پوری دنیا میں قائم تمام دفاتر قومی ایئر لا ئنز کی ملکیت پیرس اور نیویارک میں 5سٹار ہوٹلز رووز ویلٹ ہوٹل دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل یہاں ہا لی ووڈ فلموں کی شو ٹنگ ہوتی پی آئی اے کے 50فیصد سے زائد ملازمین کی تنخواہیںوہ ہوٹل پوری کر رہا ہے پاکستان کی اوپن سکا ئی پا لیسی پی آئی اے کو لے ڈو بی تفصیلات کے مطا بق پاکستان قومی ایئر لا ئن کی نج کاری کر نے کے لیے ایک مرتبہ پھر تیاریاں وشروع کر دی گئی ہیں ذرائع نے بتا یا کہ پی آئی کے 300ارب ڈا لر کے اثا ثے ہی خود قومی ایئر لا ئن کی نج کاری کا سبب بن گئے جب کہ پی آئی اے حکو مت کا قرضہ اتا رنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے دیا بھر میں بھارت سمیت جس ملک میں بھی پی آئی کی پروازیں جا تی ہیں وہ کروڑوں ڈا لر ما لیت کے دفاتر قومی ایئر لا ئنز کی اپنی ملکیت ہیںذرائع نے بتا یا کہ نیو یارک میں قومی ایئر لائن کا مہنگا ترین ہوٹل رووز ویلٹ جس کے کمروں کی تعداد 1ہزار سے زائد ہے ہا لی بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ اس ہوٹل میں ہو تی ہے اس کی آمدن سے پی آئی اے کے ملازمین کی تنخوا ہیں ادفا کی جا سکتی ہیں قومی ایئر لا ئن کسی بھی صورت مین خسارے میں نہیں جا سکتی ذرائع نے بتا یا کہ پاکستان کی اوپن سکا ئی پا لیسی نے قومی ایئر لا ئن کو بہت زیادہ نقصان پہنچا یا جس کے تحت دنیا بھر کی ایئر لا ئن کو پاکستان میں آنے اور لینڈ کر نے کر نے کی اجازت دی گئی عالمی قانون کے مطا بق جب کسی بھی غیر ملکی ایئر لا ئن کو پاکستان کے کسی بھی شہر کے لیے روٹ دیا جا تا ہے اس کے بدلے اس ملک سے قومی ایئر لائن کے لیے روٹ لیا جا تا ہے ذرائع کے مطا بق حکو متی اہم شخصیات نے قومی ایئر لائن کو خریدنے کے لیے نا م نہاد بڑی بڑی ایئر لائنز بھی بنا ئی مگر سی بی اے ایئر لیگ یو نین کے بروقت اقدامات کی وجہ سے نج کاری نہ ہو سکی ایئر لیگ فیصل آباد کے صدر گو ہر نے آئی این پی کے رابطہ کر نے پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پی آئی اے دنیا کی بہترین اور منافع بخش ایئر لا ئنزہے نا قص پا لیسیوں کی وجہ سے اسے جان بوجھ کر خسارے میں دھکیلا جا رہا ہے قومی ایئر لا ئن کے ہر جہاز پر پا کستانی پرچم بنا ہوا ہے جس طرح پاکستان کلمے کی بنیاد پر ہمیشہ قا ئم رہنے کے لیے بنا ہے اسی طرح جہاز پر پرچم کا مطلب بھی یہی ہے کہ یہ ایئر لا ئن ہمیشہ قا ئم رہنے کے لیے بنی اور انشا اللہ ہمیشہ قائم رہے گی اس کی نج کاری کسی بھی صورت نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہ کہ 2018کے آخر تک 2500مختلف کیٹیگری کے ملازمین ریٹا ئر ہو رہے ہیں اس کے بعد پی آئی کو ملازمین کی ڈا ئو ن سا ئزنگ بھی نہیں کر نا پڑے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام سٹیک ہو لڈرز کو بلا کر واشگاف الفاظ میں کہا تھاکہ قومی ایئر لیگ کی جن کاری نہیں نہین ہو گی اور نہ ہی کو ئی ملازم نو کری سے فارغ کیا جا ئے گا اب بھی چند نا عاقبت اندیش خود سا ختہ لیڈروں نے میاں نواز شریف کی بات نہیں مانی تھی اب بھی وہی لوگ پی آئی اے کے دشمنوں کے ساتھ مل کر قومی ایئر لا ئن کو خسارے میں شو کر کے دوبارہ فروخت کر نا چا ہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پی آئی اے کا چیف ایگز یکٹیو ڈائر یکٹ وزیر اعظم کو جواب دہ ہو نا چا ہیے تا کہ ملک کے وزیر اعظم کو اصل حقا ئق کا پتہ چل سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی