کامرس نیوز*

افتخار علی مسلسل چھٹی مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر منتخب جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک نیاریکارڈ قائم کر دیا،ممبران نے افتخار علی ملک کو معیشت کے استحکام، بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود، خطے میں کارپوریٹ سوشل کلچر کے فروغ کیلئے ، شاندار خدمات کے پیش نظر اکثریتی ووٹ سے چھٹی مدت کے لئے نائب صدر منتخب کیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور تاجر رہنما افتخار علی ملک نے مسلسل چھٹی مرتبہ دو سالہ مدت کیلئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کے نائب صدر منتخب ہو کر جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک نیاریکارڈ قائم کر دیا۔ سارک چیمبر کی سیکرٹری جنرل حنا سعید کی طرف سے ہفتے کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سارک چیمبر کے صدر اور نیپال کے بزنس ٹائیکون سوراج ویدیا او ر بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال، افغانستان اور مالدیپ سے سارک چیمبر کی جنرل اسمبلی اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے افتخار علی ملک کو معیشت کے استحکام، بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور خطے میں کارپوریٹ سوشل کلچر کے فروغ کیلئے ان کی شاندار خدمات کے پیش نظر اکثریتی ووٹ سے چھٹی مدت کے لئے نائب صدر منتخب کر لیا۔

(جاری ہے)

افتخار علی ملک فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کے بھی رہ چکے ہیں اور پاک امریکہ بزنس کونسل کے بانی صدر بھی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ پہلے پاکستانی ٹریڈ لیڈر اور کاروباری شخصیت ہیں جن کا نام ’’ہو از ہو‘‘ میں بھی شامل ہے۔ وہ اس وقت ایف پی سی سی آئی کے بر سر اقتدار یونائٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور وہ گارڈ گروپ آف انڈسٹریز اور ممتاز بختاور میموریل ٹرسٹ ہسپتالوں کے چیئرمین بھی ہیں۔

انہوں نے دنیا کے بہت سے ممالک میں پاکستان کے نجی شعبے کی نمائندگی کی ہے اور کئی بار صدر اور وزیراعظم کے وفود کے رکن کے طور پر غیرملکی دورے کر چکے ہیں۔ افتخار علی ملک نے اپنے بیان میں جنوبی ایشیا میں غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی، خوشحالی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے بھر پور طریقے سے کام کرنے اور اس مقصد کیلئے تمام مقامی و قدرتی وسائل کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ معاشی ترقی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارک خطہ کو نوجوانوں کے لئے زیادہ ملازمتوں کی تخلیق اور غربت کے خاتمے جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ فعال ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کے رقبے کا تین فیصد جبکہ دنیا کی آبادی کا 21 فیصد ہے اور عالمی معیشت میں اس کا حصہ 3.8 فی صد یعنی 2.9 ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔ سارک خطے کی حکومتیں اپنے عوام کو معیاری تعلیم، صحت، پانی اور حفظان صحت کی سہولیات کی فراہمی کی بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ خطہ کی بزنس کمیونٹی مربوط، ترقی پسند اور خوشحال جنوبی ایشیا کے لئے کام کر رہی ہے اور ان کی توجہ انٹرا ریجنل سرمایہ کاری کے حصول، سارک سرمایہ کاری پارکوں کے فروغ کے ذریعے صنعتکاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے فروغ اور نئے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی پر مرکوز ہے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ