پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلی سطح کا وفد جرمنی، پرتگال، آسٹریا، سپین اور اٹلی سمیت مختلف یورپی ممالک کے 12 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

دورے سے وفد کو مستقبل کی پالیسیوں کی تیاری، بزنس سٹڈی اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے نئے رجحانات سے آگاہی کے مواقع ملے ہیں، چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلی سطح کا وفد جرمنی، پرتگال، آسٹریا، سپین اور اٹلی سمیت مختلف یورپی ممالک کے 12 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ دورے کے دوران وفد نے فرنیچر کی صنعت میں نئی مارکیٹوں کی تلاش، موجودہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور کاروباری روابط کے فروغ کیلئے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

دورے سے واپسی کے بعد ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس دورے سے وفد کو مستقبل کی پالیسیوں کی تیاری، بزنس سٹڈی اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے نئے رجحانات سے آگاہی کے مواقع ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستانی کاروباری برادری کو یورپی مارکیٹ میں اپنی مسابقت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین دنیا میں سب سے بڑی معیشت ہے اور 500 ملین صارفین کی اس مارکیٹ کا جی ڈی پی 25 ہزار یورو فی کس ہے۔ مزید یہ کہ یورپی مارکیٹ ترقی پذیر ممالک کے لئے سب سے زیادہ اوپن ہے اور اس کی ترقی پذیر ممالک سے امپورٹس امریکہ، کینیڈا، جاپان اور چین کی مجموعی درآمدات سے بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان کو باہمی تعاون کے لئے مزید شعبوں کی شناخت کرنی چاہئے اور باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے زیادہ قابل تجارت اشیاء متعارف کرانے اور یورپ اور پاکستان کے تاجروں کے لئے ویزا پالیسی کو اوپن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں کاروباری آسانیاں حاصل ہو سکیں۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ جرمنی، اٹلی اور ہسپانوی فرنیچر کمپنیوں نے پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور پاکستانی تاجروں سے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کویورپی یونین میں سپین اور جرمنی کے بہترین جغرافیائی محل وقوع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے والے تمام ممالک کو برآمدات میں اضافہ کرنے کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کا مقصد صرف برآمدات بڑھانا نہیں بلکہ ہم برطانیہ، جرمنی، سپین، آسٹریا، پرتگال اور فرانس کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے تجارت کا فروغ ممکنہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی فرنیچر مصنوعات کی پیداوار تقریبا 5200 ملین یورو ہے۔ اٹلی یورپ میں فرنیچر کا بڑا فرنیچر پروڈیوسر، ایکسپورٹر اور کنزیومر جبکہ جرمنی سب سے بڑا پروڈیوسر اور اس کے خام مال کا امپورٹرہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپ میں مناسب طریقے سے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں تو پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی