وفاق نے نئی انرجی پالیسی میں تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت مکمل کرلی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی حکومت نے نئی انرجی پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئی انرجی پالیسی کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی گئی ہے اور ان سے اس حوالے سے تجاویز بھی لی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی انرجی پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے اور ان کی جانب سے دی جانے والی قابل عمل تجاویز کو پالیسی میں شامل بھی کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نئی انرجی پالیسی کی تیاری میں انرجی مکس پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، یہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ کس مقام پر کس ایندھن سے چلنے والا پلانٹ لگانا ہے۔

(جاری ہے)

وفاق اور صوبوں کے درمیان بعض امور پر اختلافات برقرار ہیں اور صوبے چاہتے ہیں کہ جو بجلی صوبائی حکومتیں پیدا کریں وفاقی حکومت اس ساری بجلی کو خریدنے کی ضمانت دے، مشاورت کے عمل کے دوران تمام صوبائی حکومتوں نے اس مطالبے پر بہت زیادہ زور دیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کا یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت کا اس بات پر استدلال ہے کہ وفاقی حکومت پر یہ لازم نہیں کہ وہ کسی صوبائی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے منصوبے سے ہر صورت بجلی خریدے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی ہے کہ آئین کے تحت بھی وفاق پر یہ لازم نہیں کہ وہ لازمی طور پر صوبوں سے تمام بجلی خریدے۔پالیسی سازی کے حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ یہ مشاورت بھی کی گئی کہ اگر ایک صوبہ دوسرے صوبے میں جاکر بجلی کی پیداوار کا منصوبہ لگاتا ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا اس کے لیے تمام انتظامات اور طریقہ کار متعین کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ