چاول کی بر آمدات میں 29فیصد کا اضافہ خوش آئند ہے،رفیق سلیمان

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے ماہ دسمبر کے اختتام پر چاول کی بر آمدات کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں موجودہ مالی سا ل جولائی تا دسمبر 2017میں چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ موجودہ مالی سال میں ہم نی18لاکھ91ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا ہے جس کی مالیت تقریباً881ملین ڈالر ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران ہم نے 16 لاکھ42ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا تھا جسکی مالیت تقریباًً 682ملین ڈالر تھی یعنی اس سال چاول کی بر آمدات میں مقدار کے حساب سے 15فیصد اور مالیت کے حساب سے 29فیصد ترقی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

رفیق سلیمان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں انڈونیشیا جو کہ چاول کا بڑا خریدار ہے اس کے متعلقہ حکومتی ادارے نے چاول کی خریداری کا ایک ٹینڈر جاری کیاہے جس میں کامیاب ہونے والی کمپنیوں میں دو پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں ۔ انہو ں نے امید کا اظہار کیا کہ اس مالی سال میں ہم نے چالیس لاکھ ٹن پاکستانی چاول بر آمد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جسکی مالیت تقریباًً دو ارب ڈالر ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے حکومت پاکستان خصوصاًً کینیا میں تعینات پاکستانی سفارتخانے کی بر وقت مداخلت اور انکے عملی اقدام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیا پاکستانی چاول کا سب سے بڑا خریدار ہے اور گذشتہ مالی سال کے چھ مہینوں میں ہم نے تقریباًً دو لاکھ چالیس ہزار ٹن چاول بر آمد کرچکے ہیں جسکی مالیت تقریباًً 85ملین ڈالر ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں ان معاملات سے نمٹنے کیلئے دوسری حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ مستقبل میں چاول کی بر آمدات میں بہتری آسکے ۔

انہوںنے چین کو چاول کی گرتی ہوئی بر آمدات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستانی چاول کا دوسرا بڑا خریدار ہے لیکن گذشتہ چھ مہینوں میں صرف 1لاکھ 74ہزار ٹن چاول بر آمد ہوسکا ہے جسکی مالیت 57ملین ڈالر ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے متعلقہ اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے پڑیں گے تاکہ چین کو چاول کی بر آمدات متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعو دی عرب باسمتی چاول کے سب سے بڑے خریدار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ بینکنگ کے معاملات اور سعو دی عرب پر خصوصی توجہ دی جائے تو پاکستان کے باسمتی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسوقت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاول کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی چاول کی قیمتیں حریف ممالک تھائی لینڈ اور ویتنام کے مقابلے میں بہت کم ہیں جسکی وجہ سے بین الاقوامی خریداروں کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال میں چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی رائس ایکسپورٹرز ملک کی معاشی ترقی کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں اور زر مبادلہ کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر سر مایہ کاری کر رہے ہیں اور چاول کی ویلیو ایڈیشن کیلئے دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی