کامر س نیوز)

گنے کی قیمت کا تعین: فریقین کے مابین مذاکرات کا آخری مرحلہ آج متوقع

اتوار 21 جنوری 2018 20:16

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) شوگر ملز مالکان اور کاشتکاروں کے نمائندوں کے مابین گنے کی قیمت پر جاری تنازع حل کرنے کے لیے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونے میں ناکام رہے۔ مذکورہ مذاکراتی اجلاس کراچی میں دوروز قبل صوبائی وزیر زراعت سہل انور سیال کی صدارت میں ہوا تھا ، جس میں سندھ شوگر ملز مالکان اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی ۔

دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا آخری دور آج پیر (22 جنوری) کو ہو گا جس کے تنائج سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کو جمع کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 16 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مذاکراتی اجلاس طے پایا تھا۔ سندھ میں رواں برس گنے کی قیمت پر تنازع اس وقت بحران کی صورت اختیار کر گیا جب پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت قدرے تاخیر سے 5 دسمبر 2017 کو نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں گنے کی فی من قیمت 182 روپے طے کی تھی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے قیمتوں کا تعین ماہ نومبر میں ہی ہوجانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

شوگر ملز مالکان نے گنے کی قیمت کا تعین ہونے سے قبل ہی شور شربا شروع کردیا تھا کہ وہ کاشتکاروں کو 102 من گنے کی قیمت سے زیادہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس کی 35 شوگر ملز کے مقابلے میں رواں برس 32 شو گر ملز 2 کروڑ 20 لاکھ ٹن گنے کی کریشنگ کریں گی۔ واضح رہے کہ سبسڈی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے علاوہ سندھ حکومت نے بھی سندھ شوگر ملز مالکان کو 9 روپے 30 پیسے فی کلو سبسڈی دی ہے۔

میرپورخاص شوگر ملز اور دیگر نے گنے کی قیمت سے متعلق 5 دسمبر والے نوٹیفکیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے 21 دسمبر کو فیصلہ سنایا کہ شوگرملز مالکان 172 روپے فی من کے حساب سے کاشتکاروں کو ادا کریں گے اور 10 روپے فی من کے حساب سے عدالت میں جمع کرائیں گے۔ عدالت کے فیصلے کے برخلاف شوگر ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ وہ کاشتکاروں کو فی من 130 روپے سے زائد ادا نہیں کریں گے۔

اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو گنے کی مد میں فی من 130 روپے ادا کررہے ہیں جبکہ نوٹیفیکشن 182 روپے کا ہے تاہم متعدد کاشتکاروں نے شوگر ملز مالکان کو گنے کی فراہمی شروع کردی ہے جبکہ گنے کی قیمت کے حوالے سے دونوں فریقین سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ سندھ چیمبر آف ایگرکلچر (ایس سی ای) کے رکن نبی بخش کے مطابق گنے کی قیمت ممکنہ طور پر 172 روپے فی من مقرر ہو سکتی ہے۔ سندھ آباد بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ نے کہا کہ درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاشتکاروں کو گنے کی قیمت پر تنازع سے بڑا مالی نقصان پہنچا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب