الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری 90 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی

شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں جرمنی 52 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے، چین 21 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 19 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عالمی منصوبے کی کامیابی میں مدد ملے گی، ماہرین

پیر 22 جنوری 2018 12:42

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مالیت 90 ارب ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عالمی منصوبے کو کامیابی میں مدد ملے گی۔ رائٹرز کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ اس وقت الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں جرمنی سب سے آگے ہے جس کی سرمایہ کاری کی مالیت 52 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، چین 21 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 19 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں بجلی سے چلنے والی سالانہ 9 کروڑ (90 ملین) گاڑیاں فروخت ہورہی ہیں جن کی طلب میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی موٹر ساز کمپنی ’’فورڈ موٹرز‘‘ نے الیکٹرکگاڑیوں کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری دوگنا کرکے 11 ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ کیا ہے جو کل عالمی سرمایہ کاری کے 1 فیصد سے بھی کم ہوگی۔ امریکی موٹر ساز کمپنی ’’ ٹیسلا ‘‘ اپنے صرف تین ماڈلز کی گاڑیاں تیار کررہی ہے جن کی مجموعی تعداد 1 لاکھ سالانہ ہے۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو مائک جیکسن کا کہنا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ 2030ء تک امریکا میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں کا 15 سے 20 فیصد حصہ الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ’’ڈیملر‘‘ نے بھی الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 11.7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کے 10 مکمل طور پر بجلی سے چلنے والے اور 40 ہائبرڈ ماڈل متعارف کرائے گی۔جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ’’ وولکس ویگن ‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 2030ء تک 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔امریکی موٹرساز کمپنی ’’ جنرل موٹرز‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ 2023ء تک الیکٹرک گاڑیوں کے 20 نئے ماڈل متعارف کرائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات