ڈاؤلینس کی جانب سے معزز کسٹمرز کے لیے شادیوںکے موسم میں تحائف کی پیشکش

پیر 22 جنوری 2018 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) ہوم اپلائنسز بنانے والے سب سے بڑے ادارے ڈاؤلینس نے اپنے قابل احترام کسٹمرز کوان کا صلہ دینے کی غرض سے پاکستان میں خصوصی ’ویڈنگ سیزن آفر‘ کا اعلان کیا ہے۔اس آفر کے ذریعہ بڑی تعداد میں ڈاؤلینس اپلائنسز کی خریداری کی صورت میں کسٹمرز کو نہ صرف اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس دستیاب ہوں گی ِ،جس سے زندگی کے انتہائی قیمتی مرحلہ پر پیش رفت کا مقصد پورا ہوگا، بلکہ انہیں پاکستان کے انتہائی قابل بھروسہ ہم اپلائنسز برانڈ کا انتخاب کرنے پر ویڈنگ گفٹ بھی دیا جائے گا۔

ڈاؤلینس کی پروڈکٹس خریدنے کی صورت میں ، کسٹمرزاپنے لیے استنبول(ترکی) اور دبئی کے لیے خصوصی ہنی مون پیکیج سے لے کر پاکستان کے بہترین ہوٹل میں دو دن کے قیام یا مفت ڈاؤلینس کچن اپلائنسز اور دیگر میگا گفٹ ہمپرز میں سے کسی بھی گفٹ کے جیتنے کے چانس کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس آفر کے بارے میں ڈاؤلینس میں ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ ، حسن جمیل نے کہا، ’’25دسمبر، 2017سے 14فروری،2018تک جاری رہنے والے شادیوں کے سیز ن کے دوران ہمارے معزز کسٹمرز کی جانب سے کی جانے والی تمام خریداری ان کے لیے زبردست گفٹ جیتنے کا بہترین چانس ہو سکتی ہے جس میں ڈاؤلینس کی جانب سے میگا ہنی مون پیکیجز سے خصوصی گفٹ ہیمپرز شامل ہیں۔

‘‘حسن جمیل نے مزید کہا،’’ ہوم اپلائنسز کے حوالہ سے ڈاؤلینس پاکستان کا ہردلعزیز برانڈ رہا ہے اور یہ ہمارے کسٹمرز کی انتہائی محبت اور بھروسہ ہے جس نے ہمیں حوصلہ دیا ہے کہ ہم انہیں اس کا صلہ انتہائی اعلیٰ معیارکی صورت میں دیں بلکہ اس مرتبہ ہم مزید ایک قدم آگے گئے ہیں اور اہم انہیں شادی کے بہترین گفٹ دے رہے ہیں۔‘‘کامیاب خریداری پر کسٹمرز اپنے خریدے ہوئے اپلائنس کو ڈاؤلینس کی ویب سائٹ www.dawlance.comپر رجسٹر کرائیں گے اور ان کی خریدی ہوئی پروڈکٹس کی قیمت سے مطابقت رکھنے والے پوائنٹس کی بنیاد پر انہیں گفٹ دیا جائے گا۔

رجسٹر ہونے والے تمام کسٹمرز کو ڈاؤلینس کی جانب سے ایک ای میل کے ذریعے لنک فراہم کیا جائے گا جس سے وہ اپنے پروفائل تک رسائی حاصل کر سکیں گے جہاںان کے حاصل کر دہ پوائنٹس اور ووٹنگ آپشن درج ہوں گے تاکہ وہ بڑی جیت کے لیے اپنے چانسز میں اضافہ کر سکیں۔اس لنک کو اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا پرشیئر کیا جا سکے گا جس سے وہ بھی اپنا ووٹ دے سکیں گے اور اس طرح آپ کی جیت کے امکانات کو بڑھا سکیں گے۔

ایسے کسٹمرز جو 3000پوائنٹس حاصل کریں گے انہیں (جوڑے کو) ترکی کا ریٹرن ٹکٹ جیتنے کا موقع ملے گا ، 2000پوائنٹس حاصل کرنے والے کسٹمرز (جوڑے ) کو دبئی کا ریٹرن ٹکٹ جیتنے کا موقع ملے گا ،1500پوائنٹس حاصل کرنے والے کسٹمرز (جوڑے )کو پاکستان کے انتہائی پر تعیش ہوٹلز میںسے ایک میں 2رات کا قیام جیتنے کا موقع ملے گا جبکہ1000 اور 500پوائنٹس حاصل کرنے والے کسٹمرز کو ڈاؤلینس کچن اپلائنسز اور دیگر خصوصی گفٹ ہیمپرز جینے کا موقع ملے گا۔کوالیفائی کرنے کے لیے تمام کسٹمرز کے لیے لازمی ہے کہ ان کے پاس نادر ا کا جاری کردہ تصدیق شدہ اور کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔ اس آفر میں ڈاؤلینس کے ڈیلرز اور ملازمین حصہ نہیں لے سکتے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)