ملک کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے‘ معاشی ماہرین

زرعی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم اور چھوٹے کاشتکار کو ان کے پائوں پر کھڑا کریں

منگل 23 جنوری 2018 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء)معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے ،توانائی کے بحران کے خاتمہ کے بعد اب صنعتی شعبہ میںہم ترقی کرسکتے ہیں ، زرعی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم اور چھوٹے کاشتکار کو ان کے پائوں پر کھڑا کریں،صنعتی ترقی کے لئے زرعی ترقی ضروری ہے ، صنعتیں لگانے کے لئے ہمیں اپنی برآمدات کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔

ماہرین نے کہاکہ صنعتیں معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا رکرتی ہیں ، جن ممالک میں صنعتیں موجود ہیں وہاں معاشی خوشحالی کا دور دورہ ہے ، صنعتوں کا جال بچھا کر ملک سے بے روز گاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، زرعی شعبہ کو قومی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور شعبہ زراعت کی پائیدار بنیادوں پر ترقی اور کسانوں کی خوشحالی ضروری ہے اس ضمن میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور زراعت کے فروغ اور چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی وفلاح کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی معیشت کے فروغ اور کسانوں کو خوشحال بنانے کے لیے زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ چھوٹے کسانوں کے معیارزندگی کو بلند کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں پر 6ارب سے زائد سیلز ٹیکس پنجاب حکومت نے خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاشی ماہرین نے مزید کہا کہ کسانوں کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے ۔ کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے ہر انتظامی و مالی اقدام اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے

Browse Latest Business News in Urdu

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..