کینولا پر ضرر رساں کیڑوں کا بروقت انسداد ضروری ہے،محکمہ زراعت

منگل 23 جنوری 2018 23:38

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینولا یا میٹھی سرسوں پر مختلف اقسام کے ضرر رساں کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں جن کا بروقت انسداد بہت ضروری ہے، کینولا کی فصل پر حملہ آور ہونے والے ضرر رساں کیڑوں میں ٹوکا، امریکن سنڈی، لشکری سنڈی، سست تیلہ اور دیمک شامل ہیں، ترجمان نے کہاکہ ٹوکا کا رنگ مٹیالا، جسم مضبوط اور تکون نما ہوتا ہے ، بچے اور بالغ روغندار اجناس کے اُگتے ہوئے پودوں کو کھا کر تباہ کر دیتے ہیں،کاشتکار کھیت کو ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں، امریکن سنڈی بعض اوقات کینولا کی فصل پر حملہ آور ہوتی ہے اور اس کی سنڈیاں کینولا کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہیں، سال میں اس کی 8 نسلیں ہوتی ہیں، اگرچہ یہ کیڑا دوسرے پودوں مثلاً مٹر، ٹماٹر اور بھنڈی وغیرہ کو ترجیح دیتا ہے لیکن بعض اوقات کینولا پر اس کا حملہ شدید ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوجاتی ہے، اس کے انسداد کیلئے ضروری ہے کہ جڑی بوٹیاں تلف اور روشنی کے پھندے لگائے جائیں،سرسوں کے سُست تیلے کے بالغ سبزی مائل سیاہ ہوتے ہیں،اس کیڑے کا حملہ جنوری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو کرمارچ کے آخر تک رہتا ہے ،بالغ اور بچے پتوں ، تنوں، شگوفوںاور پھولوں سے رس چوستے ہیں جس سے پتے چڑ مڑ اور پھول پھلیاں بنانے میں ناکام ہو جاتے ہیں،مزیدبرآں اس کے جسم سے خارج لیس دار میٹھے رس کی وجہ سے پتوں پر سیاہ الی لگ جاتی ہے جس سے پتوں کا خوراک بنانے کاعمل شدید متاثر اور پودے کی نشوونما پر برا اثر پڑتا ہے،نقصان دہ کیڑوں کے موثر تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ کیڑے مار زہر کا سپرے کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ