موسم گرما سے قبل بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں ‘پیاف

ٹرپنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صنعتوں کا پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے‘ عرفان اقبال شیخ، تنویر احمد صوفی شاہزیب اکرم

بدھ 24 جنوری 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ حکومت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ موسم گرما و برسات سے قبل بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام بشمول کاروباری طبقہ کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکے ، ملک کا موجودہ بجلی ترسیل نظام انتہائی کمزور ہے،ٹرانسمیشن لائنوں پر زیادہ لوڈ ہونیکی وجہ سے اکثر فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں اور بارش کے اوقات میں انڈسٹریل ایریا زمیں ٹرپنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے جس سے صنعتوں کا پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے،کمزور ڈیلیوری سسٹم کی وجہ سے بجلی صارفین کو مکمل نہیں مل پا رہی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ لیسکو کی جانب سے آئندہ موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی نوید خوش آئند ہے مگر اس کے لئے ضرورہی ہے کہ بجلی کی ترسیل کے ناقص کا نظام کو ادلین ترجیح کے طور پر درست کیا جائے تاکہ آئندہ شدید گرمی میں بوسیدہ ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے لوڈ بڑھنے کے باعث غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے چھٹکارا مل سکے اور بجلی صارفین تک باآسانی پہنچائی جا سکے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں پر توجہ دے اور پن بجلی منصوبوں میں قابل عمل منصوبہ کالا باغ ڈیم ہے جو واپڈ ا کے جلد تعمیر ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اس سے نہ صرف3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی بلکہ دریائوں میں سارا سال زراعت کے لیے بھی پانی دستیاب رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی