جنوبی کوریا کا رواں سال بغیر ڈرائیور گاڑیوں،انسان بردار ڈرونزکے شعبے میں 11.9 ارب وان سرمایہ کاری کا اعلان

2.95 ارب وان بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی بنیادی ٹیکنالوجی اور 2.4 ارب وان کور ٹیکنالوجی کے تحفظ کیلیے مختص 3.55 ارب وان بغیر ڈرائیور کے چھوٹی گاڑیوں اور 3 ارب وان ٹریفک مینجمنٹ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کے لیے رکھے گئے ہیں 2015 ء میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی عالمی مالیت 15 ارب ڈالر تھی جو 2016 ء میں 32.6 ارب ڈالر رہی، 2018 ء میں 274 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، وزارت سائنس

بدھ 24 جنوری 2018 14:13

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) جنوبی کوریا نے رواں سال کے دوران بغیر ڈرائیور گاڑیوں اور انسان بردار ڈرون طیاروں کے شعبے میں 11.9 ارب وان (11.1 ملین ڈالر) سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی یونہاپ میں وزارت سائنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی کوریا 2018 ء کے دوران بغیر ڈرائیور گاڑیوں اور انسان بردار ڈرون طیاروں کے شعبے میں 12 ارب وان کے قریب سرمایہ کاری کرے گا جس کا مقصد ان شعبوں میں عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے رواں سال کا منصوبہ وضح کرلیا ہے جس کا مقصد مستقبل میں ڈرون طیاروں، بغیر ڈرائیور گاڑیوں، بغیر ڈرائیور بحری جہازوں اور زرعی مشینوں کو ترقی دینا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے 2.95 ارب وان بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی بنیادی ٹیکنالوجی اور 2.4 ارب وان کور ٹیکنالوجی کے تحفظ کیلئے رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 3.55 ارب وان بغیر ڈرائیور کے چھوٹی گاڑیوں اور 3 ارب وان ٹریفک مینجمنٹ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2015 ء میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی عالمی منڈی میں مالیت 15 ارب ڈالر تھی جو 2016 ء میں بڑھ کر 32.6 ارب ڈالر رہی جس کا 2018 ء میں 274 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ