پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان

بدھ 24 جنوری 2018 22:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں39ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے سیمنٹ گیس اور ٹیلی کام سیکٹرز میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 45497پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا مگر کاروبارکے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرا ر نہ رکھ سکا تاہم انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے ہی بند ہوا ۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں156.01پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44907.20پوائنٹس سے بڑھ کر 45063.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح77.05پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 22788.61پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32106.12پوائنٹس سے بڑھ کر 32250.27پوائنٹس پر جا پہنچا۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں39ارب83کروڑ56لاکھ90ہزار937روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم92کھرب39ارب 29کروڑ 71لاکھ 42ہزار 889روپے سے بڑھ کر 92کھرب79ارب 13کروڑ28لاکھ 33ہزار 826روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو 18ارب روپے مالیت کے 33کروڑ96لاکھ 71ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 13ارب روپے مالیت کے 22کروڑ64لاکھ43ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طور پر386کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،142میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ90لاکھ ،فوجی سیمنٹ 1کروڑ86لاکھ ،سوئی سدرن گیس 1کروڑ52لاکھ ،عائشہ اسٹیل لمیٹڈ 1کروڑ46لاکھ اور پاور سیمنٹ 1کروڑ41لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتو ں کے اعتبا ر سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت530.46روپے کے اضافے سی12099.00روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت48.12روپے کے اضافے سے 1010.87روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو اور آئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب84.00اور37.47روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2750.00روپے اورآئی سی آئی کے حصص کی قیمت کم ہو کر785.82روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ