پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلیٰ سطح کا وفد 4 روزہ دورے پر ترکی روانہ

ترکی پاکستان کو ہاتھ سے بنا فرنیچر یورپی یونین کی مارکیٹوں میں پہنچانے کے کافی مواقع دے سکتا ہے، میاںکاشف اشفاق

جمعہ 26 جنوری 2018 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) پاکستان فرنیچر کونسل(پی ایف سی) کا اعلیٰ سطحی وفد جمعہ کو4 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگیا۔ یہ وفد پاکستان میں فرنیچر کی صنعت کے فروغ،مستقبل کی پالیسیوں کی تشکیل کیلئے مہارت کے حصول کی کوشش کرے گا اور وژن کے تبادلہ سے سرمایہ کاری کے نئے امکانات کا جائزہ لے گا۔دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاںکاشف اشفاق نے بتایا کہ وفد ترکی میں اپنے ہم منصبوں سے فرنیچر کی صنعت بارے تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔

پی ایف سی خلیجی خطہ یورپی یونین ،جاپان اور امریکہ کی اہم کلیدی مارکیٹوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی پاکستان کو ہاتھ سے بنا فرنیچر یونین کی مارکیٹوں میں پہنچانے کے کافی مواقع دے سکتا ہے ا ایسا ترک کمپنیوں کی شراکت داری کے ساتھ ممکن ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرنیچر کے بارے میں کہا کہ ترک فرمیں یورپی صارفین کیلئے اعلیٰ معیار کا قیمتی مشنری سے تیار فرنیچر بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر فرنیچر ہاتھ سے بنایا جاتا ہے اور اس سستے فرنیچر کو یورپی مارکیٹوں میں مہنگے داموں فروخت کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں ترک فرمیں پاکستانی مینوفیکچررز کو ممکنہ گاہکوں تک رسائی دینے میں بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہاکہ فرنیچر کی برآمدات کیلئے انٹرنیشنل شوز میں شرکت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر کو معیاری بنانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مطلوبہ مشینری کی فراہمی ضروری ہے جس کیلئے پاکستان اور ترکی کے مشترکہ منصوبے تشکیل دیئے جانے چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر سازی کی صنعت میں جدت لانے کیلئے چھوٹے پیمانے کی بجائے اب بڑے پیمانے پر فرنیچر سازی کی اشد ضرورت ہے۔ چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پی ایف سی پاکستان میں مئی میں منعقد ہونے والی3 روزہ دسویں’’انٹرئیر پاکستان‘‘فرنیچر نمائش میں ترک فرنیچر ساز اداروں کو شرکت کی دعوت دے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی