ایپل نے 4 کروڑ گانوں سے منسلک سمارٹ سپیکر متعارف،آن لائن فروخت کیلئے پیش

سپیکرز کمرے کے ماحول کے مطابق اپنی ٹیون کو تبدیل کرتے ہیں،ٹچ کئے گئے صرف احکامات دیکر بھی چلایا جاسکتا ہے، کمپنی

ہفتہ 27 جنوری 2018 20:24

ایپل نے 4 کروڑ گانوں سے منسلک سمارٹ سپیکر متعارف،آن لائن فروخت کیلئے پیش
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے حریف کمپنیوں گوگل اور ایمازون کے سمارٹ اسپیکر کے ٹکر کے سپیکر متعارف کرادیئے ہیں جو 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد گانوں کی لائبریری سے منسلک ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے ’ہوم پاڈ‘ سمارٹ سپیکرز کو فوری طور پر متعارف کراتے ہوئے انہیں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں آن لائن فروخت کیلئے پیش کردیا ہے ۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ان سپیکرز کو آئندہ ماہ 9 فروری کو ایپل اسٹورز کی زینت بھی بنایا جائے گا۔ایپل کے ان سمارٹ اسپیکرز کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ماحول دوست ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، جو کسی بھی گھر یا دفتر کے ماحول کو محسوس کرتے ہوئے خود کو ڈھال لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سپیکرز کو کمرے کی کسی بھی جگہ رکھا جائے تو یہ اسپیکرز کمرے کے ماحول کے مطابق اپنی ٹیون کو تبدیل کرتے ہیں۔

’ہوم پاڈ‘ اسپیکرز ایپل کے ایک اور اسمارٹ آلے سری سے منسلک ہونے کے ساتھ یہ ’ایپل میوزک‘ اور ’ایئر پلے 2‘ جیسی میوزک لائبریری سے بھی انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک ہونگے،صارفین ان کے ذریعے دنیا کے ہزاروں گلوکاروں کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد گانوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’ہوم پاڈ‘ کم سے کم بجلی خرچ کرنے سمیت انتہائی کم وولٹیج پر بھی چلتے ہیں جبکہ ان میں نصب آئی فون 6‘ کی چِپِ ’ای8‘ انہیں ایکسٹرا اسمارٹ بھی بناتی ہے۔

’اے 8‘ چپ کی وجہ سے یہ سپیکر گھر میں موجود تمام الیکٹرانک سمارٹ آلا ت سے بھی منسلک ہوسکتے ہیں جبکہ اسی چپ کے باعث ان سپیکرز سے گرد و نواح کے حالات سے بھی باخبر رہا جاسکتا ہے۔ان سب چیزوں سے بڑھ کر یہ کہ ان اسپیکرز کو ٹچ کیے بغیر صرف احکامات دیتے ہوئے بھی چلایا جاسکتا ہے، یعنی اگر اسپیکر دور رکھیں ہوں تو صارف انہیں زبانی حکم دے سکتا ہے کہ فلاں گانا چلالو۔انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حامل ان سپیکرز کا ڈیزائن بھی اچھوتا بنایا گیا ہے جبکہ ان کی قیمت 349 امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد