آئندہ 5 ماہ میں بڑے معاشی اقدامات کئے جائیں گے، شرح نمو 6 فیصد رہے گی،مفتاح اسماعیل

ہفتہ 27 جنوری 2018 22:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پانچ ماہ کی مدت میں چند بڑی نوعیت کے معاشی اقدامات کریں گے، رواں مالی سال معاشی نمو کی شرح 6 فیصد رہے گی جو10 سال میں بلند ترین شرح ہے، رواں مالی سال300 ارب ڈالر کی معیشت میں 18 ارب ڈالرکا اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو نٹنٹس پاکستان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شام میں چارٹرڈ اکاو نٹنٹس اور بزنس کمیونٹی کے افراد سے ملکی معیشت، مسائل اور مواقع پربحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گیس کی قلت میں کمی میں درآمدہ ایل این جی نے اہم کردار ادا کیا،ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہاہے، گیس وبجلی کی فراہمی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین سال لگاتار ایکسپورٹ میں کمی کے تناظر میں ڈالر کی قدر کوفکسڈ رکھنا بڑی غلطی رہی، اس سال انتہائی ضروری ہے کہ بجٹ خسارے کو کم کیا جائے، اسی5 فیصد تک رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے عائد کردہ نئی ریگولیٹری ختم کردی جائیں گی۔ ایف بی آر کے وصول شدہ ریونیو کا60 فیصد حصہ صوبوں کو جاتا ہے، این ایف سی فارمولا دیکھنا ہو گا۔ معیشت کودستاویزی کررہے ہیں جسے ایمنسٹی کہا جا رہا ہے، چور دروازے بند کر دیں گے ورنہ یہ ناکام ہو جائے گی۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 فروری تک برآمد کنندگان کے سیلزٹیکس ریفنڈز کی ادائیگیاں کردی جائیں گی، ملک میں 70 فیصد ریونیو ودہولڈنگ ٹیکس سے آتا ہے، ہم اس سے ہٹ نہیں سکتے، پالیسیاں مرتب کرنے اور ریونیو کی وصولیوں کے لئے الگ الگ ادارے ہونے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ میں تبدیلی نہیں لایا ،تبدیلی کہیں اور ہونے جا رہی ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے انفرادی ٹیکس ریٹ کم کریں گے۔ قبل ازیں صدر آئی کیپ ریاض رحما ن چامڈیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال2017 ء میں معاشی نمو اور اعداوشمار میں بہتری رونما ہوئی، ملکی معیشت کو درپیش مسائل کو فوکس کرکے انہیں حل کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس ریفنڈ اور سرکلر ڈیٹ کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ بننے سے ملکی معیشت وتجارت کو فائدہ ہوگا، نئے صنعتی زونز کے قیام پر توجہ دینا ہوگی۔ آئی کیپ معیشت کی بہتری کے اقدامات میں حکومت کو اپنا بھرپور تعاون پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر پینل ڈسکشن بھی ہوا جس کے شرکاء میں سی ای او پاکستان کونسل احسان ملک، معروف صنعتکار عارف حبیب، کونسل ممبر آئی کیپ اشفاق تولہ، سابق صدر آئی کیپ اسد علی شاہ اور ڈاکٹر وقار مسعود خان شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پینلسٹ احسان ملک نے کہا کہ پیداواری شعبے کا حصہ جی ڈی پی میں کم ہو رہا ہے۔ پیداوار بڑھانے کے لئے مالیاتی تجارت اور توانائی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ عارف حبیب نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سالانہ آمدنی 50 ارب ڈالر سے زائد ہے لیکن انہیں یہاں سرمایہ کاری کی پرکشش ترغیب دینی ہو گی، حکومتی پالیسیوں اور امن وامان کی وجہ سے پاکستانیوں نے سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا، اسے واپس لانا چاہیے۔

اشفاق تولہ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات لانے کی اشد ضرورت ہے، انڈونیشین ماڈل کی طرزپرملکی وغیرملکی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم متعارف کرائی جائے، پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے، صرف100 بڑی کمپنیاں431 ارب روپے سالانہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں61 ہزارکمپنیوں میں سے صرف10 ہزار کمپنیاں ٹیکس ادا کر رہی ہیں، کارپوریٹ ٹیکس ریٹ میں کمی سے ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ سابق صدر آئی کیپ اسد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی سطح پر واحد ٹیکس اتھارٹی قائم کی جائے، وفاقی سطح پر قائم ٹیکس اتھارٹی وفاقی وصوبائی سمیت ہرطرح کے ٹیکس وصول کرے، صوبائی اور وفاقی ٹیکس اتھارٹیز کا انضمام کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب