یونائیٹڈ بزنس گروپ نے محکمہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے پلاسٹک بیگز مینو فیکچررز اور ٹریڈرز کو ہراساں کرنے ، پلاسٹک شاپنگ بیگ کی تیاری میں بائیو ڈیگریڈیبل کیمیکل استعمال کرنے کی شرط کو دہشت گردی،

انتہاء پسندی سے متاثرہ صوبہ کی بزنس کمیونٹی کومزید تباہی کی جانب سے دھکیلنے کے مترادف قرار دیدیا

منگل 30 جنوری 2018 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئر لیڈر اور ملک کے ممتاز صنعتکار سینیٹر الیاس احمد بلور نے محکمہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے پلاسٹک بیگز مینو فیکچررز اور ٹریڈرز کو ہراساں کرنے اور پلاسٹک شاپنگ بیگ کی تیاری میں بائیو ڈیگریڈیبل کیمیکل استعمال کرنے کی شرط کو دہشت گردی او ر انتہاء پسندی سے متاثرہ صوبہ کی بزنس کمیونٹی کومزید تباہی کی جانب سے دھکیلنے کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صرف ایک کمپنی کو خوش کرنے کے لئے بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفادات کے خلاف قانون سازی کی جا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔

پلاسٹک بیگ مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاسٹک شاپنگ بیگز ایسوسی ایشن کے صدر دیدار گل کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری بھی موجود تھے ۔ وفد نے سینیٹر الیاس احمد بلور کو بتایا کہ فرانس نے 2014 ء میں مضر صحت ہونے کی وجہ سے بائیوڈیگرڈیبل پلاسٹک پر پابندی عائد کی جس کے بعد سپین اور دیگر یورپی ممالک نے بھی اس پر پابندی عائد کردی ۔

انہوں نے کہا کہ بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک کھانے پینے کی اشیاء کے لئے بھی مضر ہے ۔ وفد نے بتایا کہ ہندوستان ،ْ امریکہ اور برطانیہ میں کمپوسٹیبل پلاسٹک سڑکیں ،ْ دروازے ،ْ کھڑکیاں ،ْ سی ڈیز ،ْ برتن وغیرہ کے ساتھ ساتھ عمدہ کوالٹی کا ڈیزل اور بجلی بنانے میں استعمال ہوتا ہے جبکہ بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک سے کوئی چیز بھی تیار نہیں ہوسکتی ۔

وفد نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب اور دوسرے صوبوں میں کمپوسٹیبل پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کی بجائے اسے باقاعدہ طریقہ سے اکٹھا کرنے کے بعد پلاسٹک پروسیسنگ پلانٹس میں ری سائیکل کرکے مفید اشیاء بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور دوسرے صوبوں کی تقلید کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا کو بھی کمپوسٹیبل پلاسٹک پر پابندی کی بجائے اس کو موثر طریقہ سے اکھٹا کرکے مفید اشیاء کی تیاری میں استعمال کرنا چاہئے ۔

سینیٹر الیاس احمد بلور نے وفد کے تحفظات اور سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی تیاری میں بائیوڈیگریڈیبل کیمیکل استعمال کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور محکمہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے پلاسٹک بیگز مینو فیکچررز اور ٹریڈرز کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران ،ْ پنجاب اور قبائلی علاقوں سے سمگلنگ کے ذریعے پلاسٹک بیگز مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ حکومت سمگلنگ کو روکے اور پلاسٹک بیگز مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کو کاروبار کرنے دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ