کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک کا ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافہ واپس لینے کی یقین دہانی کا خیرمقدم

بدھ 31 جنوری 2018 22:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر مفسر عطا ملک نے چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی ملک محمد فیاض کی جانب سے کے سی سی آئی کے حالیہ دورے کے موقع پر ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافہ واپس لینے کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 3جنوری 2018ء کو ڈی ایم سی جنوبی کی جانب سے ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافے کا نوٹیفیکشن واپس لیتے ہوئے لائسنس فیس میں کمی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

ایک بیان میں مفسر ملک نے کہاکہ کراچی چیمبر نے سب سے پہلے اس مسئلے پر ڈی ایم سی جنوبی کے سامنے کے سی سی آئی کے دورے کے موقع پر مؤثر انداز میں آواز بلند کی اور یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ملک فیاض نے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی شکایات کا مثبت جواب دیتے ہوئے ٹریڈلائسنس کی مد میں بڑھائی گئی فیس جلد از جلد واپس لینے کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مذکورہ اجلاس میں ضلع جنوبی کی تمام مارکیٹوں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے مختلف مسائل کو تفصیل سے سننے اور حل کرنے کی یقین دہانی پر ڈی ایم سی جنوبی کو سراہا ۔ اجلاس میں تجارتی مارکیٹوں میں صفائی ، سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔کے سی سی آئی کے صدر نے امید ظاہر کی کہ تمام ٹیکسوں سمیت بورڈ اور سن شیڈ کی فیسوں سے متعلق تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ڈی ایم سی جنوبی کی ویب سائٹ پر تشہیر کرنے پر غور کیا جائے گا جس سے تاجروں، دکانداروں کو متعلقہ افسروں کی جانب سے ہراساں کرنے جیسے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی جو ان ٹیکسوں کی وصولی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع جنوبی کے تاجروں اور دکانداروں کو مختلف سماجی مسائل کا سامنا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان سماجی مسائل سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے علاوہ ڈی ایم سی جنوبی کو بڑھتے تجاوزات کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے دکانداروں کے لیے بہت زیادہ مسائل پیدا ہوگئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی کی تمام مارکیٹوں میں ٹریفک جام بھی معمول بن گیا ہے۔

مفسر ملک نے کہاکہ کراچی چیمبر نے تاجروصنعتکار برادری کا حقیقی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ مختلف مسائل خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے بھرپورآواز بلند کی ۔ بی ایم جی کے رہنماؤں کی’’ عوامی خدمت ‘‘ کی واضح پالیسی کے تحت کوئی بھی تاجر وصنعتکار ،چھوٹے تاجر جنہیں کے سی سی آئی مدد درکار ہوکراچی چیمبر کاروباری سائز کے قطع نظر اُن کی مکمل طور پر مدد کرتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی