کراچی چیمبر کا ڈی ایم سی جنوبی کی جانب سے ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافہ واپس لینے کے اعلان کاخیرمقدم

بدھ 31 جنوری 2018 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر مفسر عطا ملک نے چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی ملک محمد فیاض کی جانب سے کے سی سی آئی کے حالیہ دورے کے موقع پر ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافہ واپس لینے کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 3جنوری 2018کو ڈی ایم سی جنوبی کی جانب سے ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافے کا نوٹیفیکشن واپس لیتے ہوئے لائسنس فیس میں کمی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا ۔

ایک بیان میں مفسر ملک نے کہاکہ کراچی چیمبر نے سب سے پہلے اس مسئلے پر ڈی ایم سی جنوبی کے سامنے کے سی سی آئی کے دورے کے موقع پر مؤثر انداز میں آواز بلند کی اور یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ملک فیاض نے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی شکایات کا مثبت جواب دیتے ہوئے ٹریڈلائسنس کی مد میں بڑھائی گئی فیس جلد از جلد واپس لینے کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مذکورہ اجلاس میں ضلع جنوبی کی تمام مارکیٹوں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے مختلف مسائل کو تفصیل سے سننے اور حل کرنے کی یقین دہانی پر ڈی ایم سی جنوبی کو سراہا ۔اجلاس میں تجارتی مارکیٹوں میں صفائی ، سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔کے سی سی آئی کے صدر نے امید ظاہر کی کہ تمام ٹیکسوں سمیت بورڈ اور سن شیڈ کی فیسوں سے متعلق تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ڈی ایم سی جنوبی کی ویب سائٹ پر تشہیر کرنے پر غور کیا جائے گا جس سے تاجروں، دکانداروں کو متعلقہ افسروں کی جانب سے ہراساں کرنے جیسے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی جو ان ٹیکسوں کی وصولی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع جنوبی کے تاجروں اور دکانداروں کو مختلف سماجی مسائل کا سامنا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان سماجی مسائل سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے علاوہ ڈی ایم سی جنوبی کو بڑھتے تجاوزات کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے دکانداروں کے لیے بہت زیادہ مسائل پیدا ہوگئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی کی تمام مارکیٹوں میں ٹریفک جام بھی معمول بن گیا ہے۔

مفسر ملک نے کہاکہ کراچی چیمبر نے تاجروصنعتکار برادری کا حقیقی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ مختلف مسائل خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے بھرپورآواز بلند کی ۔ بی ایم جی کے رہنماؤں کی’’ عوامی خدمت ‘‘ کی واضح پالیسی کے تحت کوئی بھی تاجر وصنعتکار ،چھوٹے تاجر جنہیں کے سی سی آئی مدد درکار ہوکراچی چیمبر کاروباری سائز کے قطع نظر اُن کی مکمل طور پر مدد کرتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی