براڈ بینڈ کی سہولت جلد پورے ملک میں دستیاب ہوگی، ڈیجی سکلز پروگرام سے روزگار کے 10 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے، میرے نزدیک قومی سلامتی کا مطلب ہر نوجوان کو روزگار کی فراہمی ہے، صنعتوں اور اداروں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ بہتر نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، حکومت اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈیجی سکلز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب ڈیجی سکلز پروگرام سے نوجوان ماہانہ دو سو سے تین سو ڈالر کما نے کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی خدمات فراہم کرسکیںگے، انوشہ رحمن

جمعرات 1 فروری 2018 15:29

براڈ بینڈ کی سہولت جلد پورے ملک میں دستیاب ہوگی، ڈیجی سکلز پروگرام سے روزگار کے 10 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے، میرے نزدیک قومی سلامتی کا مطلب ہر نوجوان کو روزگار کی فراہمی ہے، صنعتوں اور اداروں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ بہتر نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، حکومت اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 10 لاکھ نوجوانوں کو آن لائن پروگرام کے ذریعے آئی ٹی کی مہارتوں سے روشناس کرانے کے لئے ’’ڈیجی سکلز پروگرام‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حکومت اس اقدام کے لئے نجی شعبے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی، براڈ بینڈ کی سہولت جلد پورے ملک میں دستیاب ہوگی، صنعتوں اوراداروں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ بہتر نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، حکومت اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ورچوئل یونیورسٹی اور اگنائٹ-نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے ڈیجی سکلز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ اس سے 10 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوںگے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور ملک کو آگے لے جانے کے لئے اس قسم کے منصوبوں میں نجی شعبے کو معاونت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے ہم بہتر نتائج حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اخراجات میں کمی کے ذریعے کاروبار کوزیادہ منافع بخش بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جدیدٹیکنالوجی کے لئے کام کررہی ہے اور نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں سے بہتر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت ملک بھر میں براڈ بینڈ کی دستیابی کو یقینی بنائے گی اور ای کامرس میں سہولت دے گی۔

انہوں نے اس ضمن میں مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی بدولت دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے میں نجی شعبہ پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی شعبوں میں نہایت شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ موٹرویز، بندر گاہوں ، ہوائی اڈوں کی تعمیر کے علاوہ نئے بجلی بھر قائم کئے گئے ہیں تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کامیابی کو گزشتہ پانچ برسوں میں ایک اہم پیش قدمی کی حیثیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجی سکلز پروگرام سے نوجوانوں کو آن لائن روزگار ملے گا اور وہ غیر روایتی انداز میں آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا نوجوان طبقہ اور بالخصوص خواتین باصلاحیت ہیں جو ای کامرس اور ڈیجی سکلز کے شعبہ میں مستقبل کی رہنما ثابت ہوںگی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں ڈیجیٹل کے شعبہ میں تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور ہمیں ان تبدیلیوں کے مطابق چلنا ہو گا۔

وزیراعظم نے ڈیجی سکلز پروگرام کے حوالے سے ورچوئل یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا اجراء خوش آئند ہے اور ملک میں جاری دیگر منصوبوں کی طرح اس منصوبے کا بھی ملکی ترقی میں بڑا حصہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نجی کمپنیوں اور اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے حوالے سے ہرممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ڈیجی سکلز پروگرام کو حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اقدام کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پروگرام سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور وہ ماہانہ دو سو سے تین سو ڈالر کما سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے مدد سے ملک بھر کے نوجوان دنیا بھر میں خدمات فراہم کرسکیںگے۔ انوشہ رحمن نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانے کا منشور رکھتی ہے اور اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیامیں آئی ٹی لیڈر کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ حکومت اپنی نوجوان نسل کے تابناک مستقبل کے لئے پر عزم ہے۔ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مند بنایا جارہاہے اوران کے لئے آن لائن کورسز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تقریب میں سی ای او ’’اگنائٹ‘‘ یوسف حسین، ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نوید ملک، مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی