پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند

جمعہ 2 فروری 2018 21:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 20 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار 188 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 84 کروڑ 42 لاکھ 6 ہزار 124 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار 50 حصص کی مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 44300 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 11.03 پوائنٹس کی تیزی سے 22152.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 120.90 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 40.19 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 19.40 پوائنٹس کی کمی سے 16919.93 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 208.51 پوائنٹس کی تیزی سے 20099.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 180.82 پوائنٹس کے اضافے سے 22001.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 219 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 131 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 454 روپے کے اضافے سے 11504 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 350 روپے کی تیزی سے 7350 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور خیبر ٹوبیکو ایکس بی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 71.03 روپے کی مندی سے 1995.66 روپے اور خیبر ٹوبیکو ایکس بی کے حصص کی قیمت بھی 44.57 روپے کی کمی سے 846.98 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار لوٹے کیمیکل کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 93 لاکھ 49 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.85 روپے سے شروع ہو کر 9.06 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 1 کروڑ 94 لاکھ 58 ہزار حصص کے سودے 29.07 روپے سے شروع ہو کر 28.97 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 670 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 60 کروڑ 13 لاکھ 68 ہزار 477 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 91 کھرب 38 ارب 25 کروڑ 23 لاکھ 25 ہزار 532 روپے سے بڑھ کر 91 کھرب 71 ارب 45 کروڑ 74 لاکھ 72 ہزار 720 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قمت میں استحکام رہا جبکہ 7 کروڑ 18 لاکھ 48 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد