دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کی معیشت کو سنبھالا دینے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا مطالبہ

جمعہ 2 فروری 2018 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کی معیشت کو سنبھالا دینے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سمیت اس پسماندہ صوبے کو ملک کے دیگر ترقیافتہ صوبوں کے ساتھ یکساں معاشی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی ہے کہ صوبہ میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لئے نئے صنعتی گیس کنکشنز پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جائے ۔

یہ درخواست انہوں نے گذشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے وفد کی اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میں صوبے کی معاشی صورتحال پر پریذنٹیشن دیتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں صنعتی اور تجارتی شعبے کی زبوں حالی سمیت افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 130 ارب ڈالر کے نقصان کی نشاندہی کی ہے جس میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا فرنٹ لائن صوبہ ہونے کے ناطے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا اور اس کی معیشت کو پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک اس صوبے کی صنعتوں اور کاروباری طبقے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا اعلان نہیں کیا جاتا تب تک اس صوبے کی پسماندگی ختم نہیں ہوسکتی۔

زاہداللہ شنواری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی مجموعی تجارت کا 90 فیصد انحصار خیبر پختونخوا کی ایکسپورٹ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم 2.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 500 ملین ڈالر پر آگیا ہے جبکہ اب پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی سرٹیفیکیشن کراچی سے کرانے کی شرط کے باعث ایکسپورٹ کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کے راستے امپورٹ اور ایکسپورٹ ہونے والی اشیاء امپورٹ جنرل مینیفسٹ پہلے جاری ہوجاتی ہے جبکہ لینڈ روٹ کے ذریعے ایکسپورٹ یا امپورٹ ہونیوالی اشیاء کے بارڈر پہنچنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا ۔ اس لئے فوڈ پراڈکٹس کے لئے نہ صرف سپیشل مکینزم بنانے کی ضرورت ہے بلکہ پلانٹ پروٹکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوارنٹائن سرٹیفیکیشن طورخم اور چمن بارڈر پر کی جائے ۔

انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ حکومت نے سرحد چیمبر کی سفارش پرطورخم بارڈر پر کھڑے فریش فروٹ اور ڈرائی فروٹ کے ٹرکوں کو کراس بارڈر کی اجازت دی ہے تاہم تاجکستان سے افغانستان آنیوالے کاٹن کے 200 سے ڈھائی سو ٹرک بارڈر پر کھڑے ہیںجنہیں پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی جائے ۔ زاہداللہ شنواری نے پریذنٹیشن پیش کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے گیس میں سرپلس ہونے کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں نئے صنعتی گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس صوبے کے انڈسٹریلسٹ کو ریگولر گیس کنکشنز کی بجائے ری گیسی فائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کنکشن لینے کیلئے کہا جا رہا ہے جو کہ اس صوبے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے ۔

زاہداللہ شنواری نے وفاقی حکومت کی جانب سے 731 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ پر نظرثانی کی درخواست بھی کی اور کہا کہ ریگولیٹری کی فہرست سے صنعتی خام مال اور اشیاء ضروریہ کو نکالا جائے ۔ انہوں نے پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی از سر نو تشکیل کی درخواست بھی کی اور کہا کہ ان کمپنیوں میں بزنس فرینڈلی Laws اور سخت اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے افغانستان ایکسپورٹ ہونیوالی گندم اور گندم کی مصنوعات پر اربوں روپے کے ری فنڈز اور ری بیٹس روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا اور وزیراعظم سے درخواست ہے کہ گندم ایکسپورٹ کے لئے موثر پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ گذشتہ کئی سالوں سے پھنسے ہوئے ری بیٹس فلور ملز مالکان کو ادا ہوسکیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کی معیشت کے حوالے سے تفصیلی پریذنٹیشن سے اتفاق کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے جبکہ ٹیکسوں میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سمیت ایکسپورٹ سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو بزنس فرینڈلی ماحول اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..