سیزن 2017-18 ء کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 8.2 ملین ٹن فاضل رہنے کا امکان

اتوار 4 فروری 2018 13:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ء کے دوران عالمی سطح پر چینی کی پیداوار 8.2 ملین ٹن فاضل رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کی جانب سے ماہرین اور تجارتی شخصیات سے کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق رواں سیزن کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 8.2 ملین ٹن ضرورت سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جو سیزن 2016-17 ء کی فاضل پیداوار (4.3 ملین ٹن) سے قریبا دوگنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ بہتر موسمی حالات کے باعث برازیل، بھارت اور دیگر ملکوں میں گنے کی بہتر پیداوار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu