زمینداروں کی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی کی فراہمی، پینے کا صاف پانی اور گولڈ سٹوریج کی تعمیر ہمارا منشور ہے ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر

بدھ 7 فروری 2018 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کوٹھا علی خان ونڈصوابی میں ایک شمولیتی پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینداروں کی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی کی فراہمی، پینے کا صاف پانی اور گولڈ سٹوریج کی تعمیر ہمارا منشور ہے تاکہ زمینداروں کی اگائی گئی سبزیاں خراب نہ ہو اور ان کا مالی نقصان نہ ہواس موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے لوگوں نے پاکستان تحریک انصا ف میں شمولت اختیار کی جن کو سپیکر اسد قیصر نے پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں ۔

انہوںنے کہا کہ ان کو کوششوں کی بدولت کنڈل ڈیم ،بادہ ڈیم اور اتلہ ڈیم کی تعمیر شروع ہوئی جبکہ 28تاریخ کو انشاء اللہ عمران خان کے ہاتھوں اتلہ ڈیم کا افتتاح ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس ڈیم سے سارے علاقہ گدون کو پینے کا صاف پانی دستیاب اور تقریباًچھ ہزار جیرب زمین سیراب ہوگی اور لوگوں کی معاشی مشکلات حل ہوں گی ۔انہوںنے کہا کہ بے روز گاری کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سی پیک میں مرکز سے صوبے کیلئے زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ حاصل کررہے ہیں ۔

اکنامک زون کی تعمیر سے بیس لاکھ نوجوانوں کو روزگارملے گا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔انہوںنے اعلان کیا کہ عنقریب عمران خان بام خیل میں سپوٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے ۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے علی خان ونڈ کیلئے تین کے وی کے پچاس ٹرانسفارمر ،بجلی پول اور ہینڈ پمپ دینے کا اعلان بھی کیا اور ساتھ میں لوگوں کو دعوت دی کہ 8فروری کو مرغز میں زمینداروں کیلئے بلائی گئی کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں ۔جس میں زمینداروں کیلئے پیکج کا اعلان کیا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل پر بات ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد